ETV Bharat / bharat

University of Bristol UK Delegation Visits JMI برسٹل یونیورسٹی برطانیہ کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا - علمی اور تحقیقی میدانوں میں اشتراکات کو فروغ

علمی اور تحقیقی میدانوں میں اشتراکات کو فروغ دینے کے لیے برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ کے ایک وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا۔ University of Bristol UK Delegation Visits JMI

برسٹل یونیورسٹی برطانیہ کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:02 PM IST

نئی دہلی: علمی اور تحقیقی میدانوں میں اشتراکات کو فروغ دینے کے لیے برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ کے ایک وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر منی شاہ جی تھامس، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے پروفیسر ایان بونڈ،ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ، برسٹل یونیورسٹی،برطانیہ کی سربراہی والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ University of Bristol UK Delegation Visits JMI

پروفیسر تھامس نے مندوبین کے سامنے ایک پرزینٹیشن دیا جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحقیقی کارناموں کا جائزہ پیش کیا اس کے بعد برسٹل یونیورسٹی،برطانیہ کی تحقیقی کاوشوں کو بھی ایک دوسرے پرزینٹیشن میں دکھایاگیا۔ مذاکرے کا اصل مقصد زلزلے سے متعلق انجینئرنگ کا کام، مواد، پائے داری اور ماحولیات اور مواصلات وغیرہ جیسے اجتماعی میدانوں کی نشان دہی تھی، جن میں دونوں ادارے تحقیقی امور میں ایک دوسرے کی مدد کرسکیں۔

برسٹل یونیورسٹی برطانیہ کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا
برسٹل یونیورسٹی برطانیہ کے وفد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا

پروفیسر چارل پال، فیکلٹی آف انٹرنیشنل ڈائریکٹر،فیکلٹی آف سائنس، برسٹل یونیورسٹی، برطانیہ جو کہ وفد کے ایک رکن بھی ہیں۔ انہوں نے شعبہ ماحولیات سائنس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے منعقدہ پروگرام میں 'میٹریلس کیمسٹری اگینسٹ کلائمیٹ چینج۔ یوزنگ کیمسٹری فار گڈ' کے موضوع پر ایک خطبہ پیش کیا۔ جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبہ جات وفیکلٹیز کے صدور، طلبا اور رسرچ اسکالرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔

پروفیسر پال کا لیکچرمولکیولز کے بونڈ کو تبدیل کرکے ردعمل کوبروئے کار لاتے ہوئے مٹیریلز کیمسٹری،سنتھیٹکس پولیمرز لچک دار ساخت اینڈاجزاپر مرکوز تھا۔ان مواد کا استعمال الگ الگ طرح سے ہوتاہے یعنی ماحولیاتی سائنس جہاں سی او ٹو کیپ چر میں استعمال کیا جاسکتاہے اور آب وہوا کی تبدیلی کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے وہاں سے الیکٹرانکس تک استعمال کیا جاسکتاہے جسے لیتھیم۔ایون بیٹیریز اور فیکٹری کے فضلات کے ٹریٹمنٹ میں بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Enacts Global Race جامعہ ملیہ اسلامیہ انیکٹس گلوبل ریس کا فاتح

انہوں نے ہین سین سولوایبلٹی پیرامیٹرز کی بھی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح وہ اور ان کی ٹیم نے ٹول کٹ تیار کیا ہے جو کسی خاص ری ایکشن کے پیرامیٹر کی پیمائش کرسکتا ہے۔ پروفیسر پال نے اپنی تقریر کے آخر میں اپنے اور اپنی ٹیم کے منصوبوں کے متعلق بھی بتایا۔ لیکچر کے اختتام کے بعد سوال وجواب کا سیشن ہوا۔ اس سے پہلے پروفیسر سراج الدین احمد،انچارچ،شعبہ ماحولیات سائنس، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور معزز مہمان مقرر پروفیسر چارل پال کو سامعین سے متعارف کرایا۔ شعبہ ماحولیات سائنس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ شاذیہ شفا کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.