ETV Bharat / bharat

Moradabad Railway Station مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے مرادآباد ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا - مرادآباد ریلوے اسٹیشن

مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو آج صبح مرادآباد ریلوے اسٹیشن پہنچ کر مسافروں کی سہولیات کا باریکی سے جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ مرادآباد اور ہریدوار ریلوے اسٹیشن کو امرت اسٹیشن اسکیم کے تحت اسٹیشنوں کے نئے ڈھانچے بنائے جائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:15 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد ڈویژن کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے ہفتہ کو یہاں مرادآباد ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو آج صبح تقریباً نو بجے مرادآباد پہنچے اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کا باریکی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر مرادآباد ریل کے ڈویژنل منیجر اجئے نندن سمیت ریلوے کے کئی اعلی افسران موجود تھے۔ وزیر ریل نے مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور بریج،زیر تعمیر لفٹ سمیت آر پی ایف تھانے کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ مہیندر کمار اور ایگزکٹیو انجینئر سے بھی جانکاری لی۔

مرکزی وزیر ریل نے بتایا کہ مرادآباد اور ہریدوار ریلوے اسٹیشن کو امرت اسٹیشن اسکیم کے تحت اسٹیشنوں کے نئے ڈھانچے بنانے کے علاوہ انفراسٹرکچر سہولیات سے لیس کر کے عالمی سطح کا بنایا جائے گا۔ مرادآباد اسٹیشن کے معائنے کے بعد وزیر ریل دھاپور کے لئے روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ مرادآباد ڈویژن کےانڈسٹریل علاقے گجروالہ بجنور، دھامپور، نجیب آباد، ہری دوار، دہرادون، مسوری وغیرہ اسٹیشنوں کو سجایا سنوارا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو سہارنپور سمیت مرادآباد ڈویژن کے اسٹیشنوں کا پہلے بھی دورہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کہا کہ ملک کے پہاڑی سیاحتی مقامات کو جوڑنے والی میٹر گیج اور نیرو گیج ہیریٹیج ریلوے لائنوں پر ڈیزل انجن ریک کو بند کرکے گرین ہائیڈروجن کے ساتھ جدید ریک چلائی جائیں گی۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ کالکا شملہ ریل، کانگڑا ویلی ریل، دارجلنگ ہمالین ریل، ماتھیران ہل ریل اور بلمورا وگئی ریل نیرو گیج میں اور میٹر گیج میں مہو پاتالپانی ریل، نیل گیری ماؤنٹین ریل اور مارواڑ دیوگڑھ مدریا ریل لائنوں پر ڈیزل انجن والے ریکوں کو ہٹاکر ان کی جگہ گرین ہائیڈروجن والے نئی ریک لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Jio 5G Services in Odisha اشونی ویشنو نے بھونیشور اور کٹک میں جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا

یواین آئی۔ولی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.