ETV Bharat / bharat

Piyush Goyal to Visit New York پیوش گوئل پیر سے امریکہ کا دورہ کریں گے

author img

By

Published : Jan 8, 2023, 7:49 PM IST

پیوش گوئل دورے کے پہلے مرحلے میں کمیونٹی ایونٹس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کریں گے اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ گول میز میٹنگز میں حصہ لیں گے۔Piyush Goyal To Visit America

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل 9 سے 11 جنوری تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہیں گے اور وہ نیویارک اور واشنگٹن میں ہند-امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔Piyush Goyal to Visit America From Monday

دورے کے پہلے مرحلے میں گوئل کمیونٹی ایونٹس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ بات چیت کریں گے اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ گول میز میٹنگز میں حصہ لیں گے اور نیویارک میں صنعتوں کا دورہ کریں گے۔ وہ 11 جنوری کو واشنگٹن میں 13ویں تجارتی پالیسی فورم (ٹی پی ایف) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ وفود کی سطح کے مذاکرات سے قبل یو ایس ٹی آر کی سفیر کیتھرین ٹائی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹی پی ایف کا 12 واں وزارتی اجلاس 23 نومبر 2021 کو چار سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا گیا تھا۔ گزشتہ وزارتی اجلاس کے بعد ورکنگ گروپ کو بحال کیا گیا ہے۔ خیال ر ہے کہ ٹی پی ایف پلیٹ فارم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر مسلسل بات چیت کی جاتی ہے۔ ٹی پی ایف کی سربراہی دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور کاروبار کرتے ہیں۔ گوئل واشنگٹن میں امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں حصہ لیں گے اور کچھ نامور صنعت کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:PM GatiShakti پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کاجائزہ لیا
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.