ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی کے اسپتالوں میں ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا - وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے

مرکزی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ہرش وردھن آج سے شروع ہورہے ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں دہلی کے مختلف اسپتالوں کا جائزہ لیں گے۔ آج صبح ایمس پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ویکسین کورونا کے خلاف جاری اس جنگ میں سنجیونی کا کام کرے گا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے اسپتالوں میں ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 1:07 PM IST

Updated : Jan 16, 2021, 11:05 PM IST

مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن آج دہلی کے مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے

ڈاکٹر ہرشوردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغازموجود رہے ۔ مرکزی وزیر ایمس کے بعد ہندوراؤ اسپتال اور سر گنگارام اسپتال کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ویکسین کورونا کے خلاف جاری اس جنگ میں سنجیونی کا کام کرے گا۔بھارت نے پہلے پولیو اور چیچک جیسے مرض کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی ہے اور اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کووڈ 19 کے خلاف جنگ کو جیتنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی موجودگی میں ایمس میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی۔صفائی ملازموں کو بھی ٹیکہ لگوایا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آغاز کیا ۔ مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ٹیکہ کاری مہم کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیکہ لگاتے ہی لاپرواہی نہ برتیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔ دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی تین کروڑ سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں پہلے مرحلے میں اتنی بڑی آبادی کو ٹیکہ لگایا جانا ہے۔ اس کے بعد مزید 27 کروڑ افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے اوردنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی 30 کروڑ سے زیادہ ہے ۔ یہ تینوں ممالک ہندوستان ، چین اور امریکہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنس دانوں کا پوری دنیا میں وقار ہے ۔ ہندوستان نے اپنے ٹریک ریکارڈ سے یہ اعتماد حاصل کیا ہے۔

Last Updated : Jan 16, 2021, 11:05 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.