ETV Bharat / bharat

National Medical Devices Policy مرکزی کابینہ نے میڈیکل ڈیوائس پالیسی کو منظوری دی - میڈیکل ڈیوائس پالیسی کو منظوری دی

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ میں نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی 2023 کو منظوری دے دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:26 PM IST

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے بدھ کو نیشنل میڈیکل ڈیوائس پالیسی 2023 کو منظوری دے دی جس میں اگلے پانچ سالوں میں اس شعبے کو 50 بلین امریکی ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ میں نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی۔ 2023 کو منظوری دینے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد مرکزی کیمیکل اور فرٹیلائزر منسکھ مانڈویا اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان میں طبی آلات کا شعبہ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے، جو تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ہندوستانی میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کا حصہ 1.5 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے۔ ہندوستانی طبی آلات کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس میں خود کفیل بننے اور عالمی صحت کے مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

حکومت نے پہلے ہی طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں چار میڈیکل ڈیوائس پارکس کے قیام کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے۔ طبی آلات کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت 1206 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ اب تک کل 26 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے اب تک 714 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت 37 مصنوعات تیار کرنے والے کل 14 پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے۔نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی۔ 2023 طبی آلات کے شعبے کی منظم ترقی کو سہولت فراہم کرے گی تاکہ رسائی، سستی، معیار اور اختراع کے عوامی صحت کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Malaria Cases in India منسکھ مانڈویا نے ملیریا کے خاتمے کے لیے جامع تعاون پر زور دیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.