نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کانگریس اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دے رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کے ساتھ مودی حکومت کی آمریت ہے اور ملک کے عوام کو اس کے خلاف متحد ہونا پڑے گا، ورنہ سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "کانگریس ہیڈکوارٹر اور 10 جن پتھ کو پولیس کیمپ میں تبدیل کرنے کی آج کی کارروائی ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔ Unannounced emergency imposed at Sonia Gandhi's house says ashok Gehlot
مزید پڑھیں:۔ Congress on Ed: ای ڈی نے حکومت کے دباؤ میں آکر سونیا گاندھی کو طلب کیا ہے، کانگریس
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ (ینگ انڈیا) کے دفتر کو زبردستی سیل کر دیا گیا۔ اگر عوام این ڈی اے کی اس آمرانہ حکومت کے خلاف کانگریسیوں کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی تو اس کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑے گا، میڈیا اس ناانصافی کے خلاف ایک لفظ بھی بولنے کی جرأت نہیں کر پا رہا ہے۔ کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ دہلی پولیس نے کانگریس ہیڈکوارٹر اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ یہ سیاسی انتقام کی سب سے گھناؤنی شکل ہے۔ کانگریس اس کارروائی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی اور مودی حکومت ان کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔
یو این آئی