ترال: جموں کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال علاقے میں ایک ٹرایبل لڑکی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے علاقے میں عوامی وفود سے ملاقات اور ان کے مسائل کو سن کر مسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر محمد شفیع اور ایم سی ترال کے صدر منظور خان بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی ہار کا یقین ہو گیا ہے اور اسی لیے انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔Umar Abdullah decided not to participate in the assembly elections due to Fearing defeat says altaf thakur
مزید پڑھیں:۔ Omar Abdullah Will Not Contest Elections عمرعبداللہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے
انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے گزشتہ ستر برسوں کے دوران کشمیری عوام کا جو استحصال کیا ہے اور خود اقتدار میں رہتے ہوئے مزے لوٹ لیے یہ اسی بات کا غماز ہے کہ انہوں نے خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کو اپنے لیے جب کوئی سیٹ محفوظ ہی نظر نہیں آئی تو انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کا ڈرامہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف نیشنل کانفرنس بلکہ پی ڈی پی کا پتّہ بھی اب صاف ہو رہا ہے اور حال ہی میں پارٹی کے سینئر رہنما حق خان کا پارٹی کو خیرباد کہنا اس بات کی عکاس ہے کہ پی ڈی پی کا سورج بھی اب غروب ہو رہا ہے۔