ETV Bharat / bharat

Shab e baraat in Muzaffarnagar شب بارات کے تعلق سے علمائے اکرام کے ساتھ خاص بات چیت - شب برات کے تعلق سے جانکاری

مظفر نگر کے علمائے کرام نے شب برات کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے اس کی فضیلت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

شب بارات کے تعلق سے علمائے اکرام کے ساتھ خاص بات چیت

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 9:00 PM IST

شب بارات کے تعلق سے علمائے اکرام کے ساتھ خاص بات چیت

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے علمائے کرام نے شب برات کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے اس کی فضیلت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ مسجد کے امام قاری حذیفہ نے بتایا کہ یہ شعبان المعظم کا مہینہ ہے اور اس کے بعد آنے والا مبارک مہینہ رمضان المبارک کا ہوگا۔ جیسا کے آج شب برات ہے اور شب برات کے تعلق سے اللہ رب العزت نے ہمیں کیا حکم دیا ہے؟ نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا پیغامات دیے ہیں؟ اس کے تعلق سے اللہ رب العزت قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی اس رات کے اندر وہ فیصلے کرتا ہے جو ہمارے ذہن میں نہیں ہوتے ہیں کیونکہ اللہ ہی جانتا ہے کہ کس انسان کو نفع پہنچانا ہے کس کو زندگی دینی ہے، کس کو موت دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس رات کی قدر کرتے ہوئے غلط باتوں کو چھوڑنا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات کو عام کرنا ہے کیونکہ ہمارے بہت سے نوجوان بائیک لے کر اور گاڑیاں لے کر سڑکوں پر دوڑتے ہیں۔ یہ غلط ہے بلکہ ہمیں ساری فحش باتوں کو چھوڑنی چاہئے اگر ہم کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ کے رسول سول اللہ علیہ وسلم کے بتائے پوئے راستے پر چلیں، اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو کہنے سننے سے زیادہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وہیں اس موقع پر مولانا عمران نے کہا کہ ہمارا یہ جو ملک عظیم ہندوستان ہے، اس میں محبت اور پیار کا بغیچہ ہمیشہ سے ہرا بھرا رہا ہے۔ اگرچہ کچھ نفرت پسند انسانوں نے اس کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں لیکن یہاں کا محبت اور پیار ہمیشہ برقرار ہے۔ ایسے موقع پر جہاں شب برات ہے تو ہمارے قریبی ہمارے وطنی بھائیوں کا بھی تہوار جیسے ہولی کہتے ہے، یہ دونوں تہوار ساتھ میں آئے ہیں تو ان دونوں تیوہار میں ہمیں ایک دوسرے کے تہواروں کی قدر کرنی ہیں اور خصوصا مسلمانوں کو ان کے تہواروں کی قدر کرنی ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم سے کہیں کسی سے کا دل دکھ جائے یا دوسرے کو پریشانی ہو، سب کا احترام کرنا ہے اور پیار محبت کے ساتھ شب برات کے تہوار اور ہولی کے تہوار کو مل کر پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہے کہ ہم خود پریشانیوں کو جھیل سکتے ہیں لیکن ہماری وجہ سے کسی کو پریشانی ہو اس کو ہمارے آقا نے نا پسند فرمایا ہے اور نہ ہی اس کا حکم دیا ہے لہذا ہمارے جو عظیم ہندوستان کی تاریخ ہے پیار اور محبت کی وہ ہمیشہ برقرار رہے۔ یہی میری دعا ہے کہ اللہ اس ملک پر امن پیار اور محبت رکھے۔ تمام مذاہب کو ماننے والے لوگ ملک کی حفاظت کریں۔ ہمارا ملک ایک ایسا ملک ہے، جس میں مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم پیار محبت سے رہتے ہیں ہمارے اندر کوئی اختلافات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shab e-Barat میرٹھ میں ہولی،شبِ برات باہمی اتحاد اور پُرامن طورپر منانے کا عزم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.