ETV Bharat / bharat

Ukrainian Tourist Found Dead in Varanasi وارانسی کے گیسٹ ہاؤس میں یوکرینی سیاح مردہ پایا گیا

یوکرین کا ایک سیاح اتوار کی رات وارانسی کے ایک گیسٹ ہاؤس میں مردہ پایا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مقامی پولیس سیاح کے موت کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Ukrainian tourist found dead in Varanasi

Ukrainian tourist found dead in Varanasi guest house
وارانسی کے گیسٹ ہاؤس میں یوکرینی سیاح کو مردہ پایا گیا
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 5:29 PM IST

وارانسی: ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں اتوار کی رات ایک 50 سالہ یوکرینی سیاح کی لاش گیسٹ ہاوس سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت کوسٹین بینیو کے طور پر کی گئی ہے جس کی لاش شہر کے بھیلوپور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے نارد گھاٹ علاقے کے ایک گیسٹ ہاؤس کے روم سے ملی۔Ukrainian tourist found dead in Varanasi

یوکرینی سیاح جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا اس کے مالک اما پتی پانڈے نے کہا کہ کوسٹین بینیو 29 نومبر سے گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے۔ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے تک کمرے میں کوئی حرکت نہیں ہوئی۔ جس سے پریشان ہو کر پانڈے نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کمرے سے غیر ملکی سیاح کو مردہ پایا۔ پولیس اہلکاروں نے پورے کمرے کی تلاشی لی جہاں سے انھیں ویزا اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔ سیاحتی ویزا یکم جنوری 2023 تک کارآمد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Pregnant Indian tourist dies in Portugal پرتگال میں بھارتی حاملہ سیاح کی موت، وزیر صحت کا استعفیٰ

گیسٹ ہاؤس کے مالک نے کہا کہ یوکرینی سیاح مسکراتے چہرے کے ساتھ سب سے بات کرتا تھا۔مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا۔ اسٹیشن انچارج رماکانت دوبے نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے اور آیا یہ خودکشی تھی، قدرتی موت تھی یا قتل۔ایس ایچ او نے بتایا کہ وہ یوکرین کا شہری تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وارانسی سیاحت کے نقطہ نظر سے غیر ملکیوں کو سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہزاروں غیر ملکی کاشی آتے ہیں۔یہاں رہ کر سیاح کاشی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ غیر ملکی شہری یہاں سیاحتی ویزے کے ساتھ کئی ماہ تک قیام بھی کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.