ETV Bharat / bharat

Johnson Visit India: بورس جانسن کا بھارت دورہ، مودی سے کریں گے ملاقات - بھارت اور برطانیہ کے باہمی تعلقات

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے گجرات کے دورے پر آنے والے، جانسن بھارت اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے آرہے ہیں۔ Johnson Meet Modi On April 21

بورس جانسن کا بھارت دورہ
بورس جانسن کا بھارت دورہ
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 12:04 PM IST

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے اور نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ ’’یہ دورہ 21 اپریل کو احمد آباد میں سرکردہ تاجروں سے ملنے اور برطانیہ اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور باہمی تعلقات پر بات چیت کے لیے شروع ہوگا۔" یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی وزیر اعظم گجرات کا دورہ کرے گا۔ UK PM Johnson To Arrive In Ahmedabad On April 21

بورس جانسن سے توقع ہے کہ وہ گجرات میں سائنس، صحت اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور بھارت میں کلیدی صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مسٹر جانسن 22 اپریل کو نئی دہلی میں وزیر اعظم مسٹر مودی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما برطانیہ اور ہندوستان کی دفاعی، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر گہرائی سے بات چیت کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری کو مضبوط بنانا اور ہند-بحرالکاہل کے خطے میں سیکورٹی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔
برطانیہ کی حکومت کے مطابق، مسٹر جانسن اپنے دورہ ہندوستان کے دوران آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کو آگے بڑھائیں گے، جس سے 2035 تک دو طرفہ تجارت میں سالانہ 28 بلین پاؤنڈ (36.5 بلین ڈالر) اضافے کی توقع ہے۔ مسٹر جانسن نے اتوار کو کہا، "میرا دورہ ہندوستان ان شعبوں کو تیز کرے گا جو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتے ہیں، روزگار کی تخلیق اور اقتصادی ترقی سے لے کر توانائی کی حفاظت اور دفاع تک"۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ اور ہندوستان نے جنوری میں باضابطہ طور پر آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت شروع کی تھی۔ دونوں ممالک نے گزشتہ سال مئی میں مسٹر مودی اور مسٹر جانسن کے ذریعہ اعلان کردہ اسٹریٹجک پلان کے تحت 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.