ریاست راجستھان میں پیش آئے ادے پور قتل معاملہ میں اے ٹی ایس نے مزید چار ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ اے ٹی ایس نے چاروں ملزمان کو اتوار کی رات ادے پور کے ایک مذہبی مقام سے حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت عبدالرزاق، ریاست حسین، وسیم اطہری اور اختر رضا کے طور پر کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ ان میں سے دو ملزمان نے قاتل غوث محمد کو پاکستان بھیجا تھا۔Four more accused in custody
درزی کنہیا لال کے قتل کے بعد ادے پور میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آ رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے اتوار کو کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں 10 گھنٹے کے لیے نرمی دی تھی۔ آج کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کر دی گئی ہے۔ بازار آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ انٹرنیٹ سروس بھی آج دوپہر تک بحال ہونے کی امید ہے۔ وہیں مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی آج ادے پور جائیں گے۔ وہ متوفی کنہیا لال کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ ادے پور میں 28 جون کو کنہیا لال نامی ایک دزی کو دو لوگوں نے اس کی دکان میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے قتل سے پہلے اور بعد کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Youth Murdered in Udaipur: ادے پور قتل معاملہ، راجستھان میں انٹرنیٹ خدمات معطل، ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ