ETV Bharat / bharat

Pak Govt Released Two Indian Prisoners پاکستان حکومت نے دو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا - دو بھارتی قیدیوں کو رہا

پاکستان میں سزا مکمل کرنے کے بعد دو بھارتی نوجوان آج اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس آگئے ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ اس نے غلطی سے پاکستانی سرحد کو عبور کیا تھا جب کہ دوسرے نے کہا کہ معشوقہ سے لڑئی کے بعد ناراض ہوکر وہ پاکستان چلا گیا تھا۔ Two Youths Released by Pakistan Government returned to India

پاکستان حکومت نے دو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 10:44 AM IST

پاکستان حکومت نے دو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا

امرتسر: پاکستان حکومت نے سزا مکمل کرنے کے بعد منگل کو اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے دو بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ ان کے مطابق ایک لڑکا غلطی سے پاکستانی سرحد میں گیا تھا جب کہ دوسرا لڑکا کسی لڑکی سے معاشقہ کے باعث پاکستان میں داخل ہوگیا تھا۔ وہاں پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد وہ اپنی سزا مکمل کرکے بھارت واپس آگئے ہیں۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بارڈر کے پروٹوکول آفیسر ارون محل نے کہا کہ حکومت پاکستان نے دو بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو غلطی سے پاکستان کی سرحد میں داخل ہو گئے تھے۔ انہیں حکومت پاکستان نے رہا کر کے اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت بھیج دیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت راجو کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔ اس نے پاکستانی حکومت کی طرف سے دی گئی چھ سال کی سزا مکمل کر کے بھارت واپس آگیا ہے۔

ارون محل نے بتایا کہ دوسرے کا نام گیمارام ہے جو راجستھان کے ضلع باڑمیر کا رہنے والا ہے، جو 27 ماہ کی سزا مکمل کرنے کے بعد آج اپنے وطن بھارت پہنچ گیا ہے۔ پروٹوکول افسر نے بتایا کہ گیمارام کا کہنا ہے کہ وہ غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا، اس نے بتایا کہ گاوں کی ایک لڑکی سے میں محبت کرتا تھا اور ایک دن لڑکی سے ناراض ہوکر میں سرحد عبور کرکے پاکستان چلا گیا۔ اس نے بتایا کہ کراچی پولیس نے اسے کراچی جیل بھیج دیا۔ جہاں اس نے 27 ماہ کی سزا مکمل کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے رہائی کے بعد وہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ اس نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنے وطن واپس آ گیا ہوں اور اب میں 27 ماہ بعد اپنے گھروالوں سے ملاقات کروں گا۔

مزید پڑھیں:۔ Kuldeep Yadav Released From Pakistani Jail پاکستانی جیل انتظامیہ کا رویہ ہمارے ساتھ کافی اچھا رہا، کلدیپ یادو

گیمارام نے کہا کہ پاکستان کی کراچی جیل میں تقریباً 700 بھارتی قید ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ انہیں جلد از جلد رہا کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر تقریباً 21 سال ہے۔ میں بحفاظت اپنے ملک واپس آ گیا ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنے خاندان سے ملوں گا۔ وہیں پاکستان سے سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہونے والے دوسرے بھارتی نوجوان راجو نے بتایا کہ اس نے غلطی سے سرحد عبور کیا تھا اور اس نے پاکستان کی جیل میں چھ سال کی سزا مکمل کی۔ سزا پوری کرنے کے بعد اب وہ اپنے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ ارون محل نے بتایا کہ انہیں امرتسر کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منگل کو امرتسر کے ریڈ کراس بھون میں رکھا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ بدھ کو امرتسر پہنچیں گے اور انہیں حوالے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.