ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی سمیت دو رکن اسمبلی آئندہ 7 اکتوبر کو حلف لیں گے - ترنمول کانگریس کی جیت

آئندہ 7 اکتوبر کو ممتا بنرجی اور دو رکن اسمبلی ریاستی اسمبلی میں حلف لیں گے۔ حلف دلانے کے لئے ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر کو مدعو کیا گیا ہے۔ پارتھو چٹرجی نے اس سلسلے میں گورنر کو خط لکھا ہے لیکن گورنر کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ممتا بنرجی سمیت دو رکن اسمبلی آئندہ 7 اکتوبر کو حلف لیں گے

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:09 PM IST

ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی جیت ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے فاتح ہوئیں۔

آئندہ 7 اکتوبر کو ممتا بنرجی اور دو رکن اسمبلی ریاستی اسمبلی میں حلف لیں گے۔ حلف دلانے کے لئے ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر کو مدعو کیا گیا ہے۔ پارتھو چٹرجی نے اس سلسلے میں گورنر کو خط لکھا ہے لیکن گورنر کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

گزشتہ 30 ستمبر کو ریاست مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی کے طور پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور شمشیر گنج اور جنگی پور کے نو منتخب رکن اسمبلی 7 اکتوبر کو حلف لیں گے۔

اس سلسلے میں ریاستی اسمبلی میں نو منتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کے لئے ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکر کو اسمبلی میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے پارتھو چٹرجی نے جانکاری دی ہے کہ ہم نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ ریاستی اسمبلی کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے گورنر کو دعوت دی ہے آئندہ 7 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے سے قبل اسمبلی تشریف لائیں اور وزیر اعلیٰ کو حلف دلائیں۔

جس کے بعد راج بھون کی طرف سے جواب میں ٹوئٹ کیا گیا کہ جب تک تین نو منتخب رکن اسمبلی کے متعلق گیجٹ نوٹیفیکیشن نہیں کیا جاتا ہے وہ حلف دلانے کے معاملے پر فیصلہ نہیں لیں گے اور دستور کے مطابق ہی کام کریں گے۔

اب ایک بار پھر راج بھون اور ریاستی اسمبلی کا ٹکراؤ کی بات سامنے آرہی ہے۔گورنر جگدیپ دھنکر اسمبلی جاکر حلف دلائیں گے یا اسمبلی کے اسپیکر کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.