ETV Bharat / bharat

سپول: چوری کے الزام میں نابالغ بچوں کی پٹائی، ویڈیو وائرل - viral video supaul

ذرائع کے مطابق بہار کے سپول ضلع کے مسجد ٹولہ میں رہنے والے ایک شخص کا حال ہی میں ہینڈ پمپ کا ہینڈل چوری ہو گیا تھا۔ اس کے بعد گاوں کے کچھ شرپسندوں نے چوری کرنے کے شک میں دو نابالغ بچوں کو بجلی کے کھمبے سے باندھ بے رحمی سے پیٹا۔

viral video
ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 2:32 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 3:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سپول میں ہینڈ پمپ چوری کرنے کے الزام میں گاوں کے کچھ شرپسندوں نے دو نابالغ بچوں کو بجلی کے کھبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو

یہ واقعہ بھپٹیاہی تھانہ علاقہ کی چھٹہی ہنومان نگر پنچایت کے تحت مسجد ٹولہ وارڈ نمبر 11 کا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد ٹولہ میں رہنے والے ایک شخص کا حال ہی میں ہینڈ پمپ کا ہینڈل چوری ہو گیا تھا۔ اس کے بعد مذکورہ شخص کو بستی کے کچھ لڑکوں پر چوری کرنے کا شبہ ہوا۔

موصولہ معلومات کے مطابق اس معاملے میں تشدد کا شکار ہونے والے دونوں نابالغ بچوں کو اس کا علم تک نہیں تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مسجد چوک پر کھیل رہے تھے۔ اسی دوران علاقے کے کچھ شرپسند لوگ دونوں بچوں کو پکڑ کر لے گئے اور بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ ان بچوں کے ہاتھ میں زبردستی ہینڈ پمپ کا ہینڈل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس کے بعد وہ ان دونوں کو گھنٹوں مارتے رہے۔ اس واقعہ کے بعد سینکڑوں لوگ موقع پر جمع ہوگئے لیکن کسی نے بھی اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ہمت نہیں کی۔ دونوں بے گناہوں کو وہ مارتے رہے اور وہ بچے خود کو بے گناہ بتا رہے۔ وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں پھر بھی وہ انہیں مسلسل مارتے رہے۔

مزید پڑھیں:۔ تریپورہ: مویشی چوری کے شبہ میں تین افراد کی ماب لنچنگ

بعد ازاں گاوں والوں نے دونوں بچوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.