ETV Bharat / bharat

بھارتی سرحد پار کرنے والی دو پاکستانی لڑکیوں کو ملک واپس بھیجا گیا

جموں و کشمیر کے پونچھ علاقے میں لائن آف کنٹرول کو غلطی سے پار کرنے والی دو پاکستانی نابالغ لڑکیوں کو پیر کے روز انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

وطن واپسی
وطن واپسی
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 4:42 PM IST

Updated : Dec 7, 2020, 7:53 PM IST

لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے والی دو پاکستانی نابالغ لڑکیوں کو آج بھارتی حکام نے انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ان دونوں لڑکیوں کو چکان دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان مقبوضہ کشمیر( پی او کے ) کے حکام کے حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح پونچھ کے میندھر کے بھارتی سرحدی علاقے میں دو لڑکیاں ملی تھی۔یہ دو بہنیں لائبہ زبیر( 17) اور ثناء زبیر(13) غلطی سے سرحد کرکے بھارت کے علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا۔بعد میں ان دونوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ دو لڑکیاں پی او کے میں تحصیل فارورڈ کہوٹہ گاؤں عباس پور کی رہائشی ہیں۔ انہیں آج بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائیاں اور تحائف دے کر اپنے وطن واپس بھیجا گیا۔

بھارتی سرحد پار کرنے والی دو پاکستانی لڑکیوں کو ملک واپس بھیجا گیا بھارتی سرحد پار کرنے والی دو پاکستانی لڑکیوں کو ملک واپس بھیجا گیا
بھارتی سرحد پار کرنے والی دو پاکستانی لڑکیوں کو ملک واپس بھیجا گیا

پونچھ سیکٹر اور دیگر علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متواتر واقعات کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اس طرح کے واقعات عام ہیں۔ ایل او سی کے قریب رہنے والے شہری اکثر نادانستہ طور پر بھارت یا پاکستان میں بھٹک جاتے ہیں اور انھیں متعلقہ عہدیداروں کے ذریعہ تفتیش کے بعد وطن واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 7:53 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.