ETV Bharat / bharat

امت شاہ کے روڈ شو کے پیش نظر بائیں محاذ کے دو رہنما نظر بند - طلبا تنظیم کے سومناتھ ساہا

بائیں محاذ طلبا تنظیم کے دو رہنماوں کو امت شاہ کے روڈ شو میں بد امنی پھیلانے کے خدشے کے پیش نظر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

امت شاہ کے روڈ شو کے پیش نظر بائیں محاذ کے دو رہنما نظر بند

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:09 AM IST

Updated : Dec 20, 2020, 10:40 AM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں امت شاہ کی قیادت میں ہونے والے روڈ شو کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، یہاں سکیورٹی پر مامور سی آر پی ایف، خفیہ ایجنسی اور آئی بی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ کے بنگال دورے کا آج دوسرا دن ہے، آج امت شاہ کا بنگال کے بیر بھوم ضلع کے بولہپور میں روڈ شو ہے، اس روڈ شو کے پیش نظر بائیں محاذ کی طلبا تنظیم کے دو رہنماوں کو بد امنی پھیلانے کے شبہ میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

بائیں محاذ کی طلبا تنظیم کے سومناتھ ساہا اور فالگونی پنا کو ان کے گھر میں 24 گھنٹوں تک نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی خفیہ ایجنسیوں کی ہدایت پر دونوں رہنماوں کے گھروں کے سامنے پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود طلباؤں نے رات سے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی، قومی ترانے میں تبدیلی کی تجویز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی سمیت بی جے پی کے کئی اعلی رہنماوں کے پتلے نذر آتش کیے۔

بائیں محاذ کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور کے قومی ترانے میں تبدیلی کی تجویز پیش کرنا بے وقوفی ہے، ان لوگوں کے لیے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے، طلباؤں نے وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے امت شاہ کے روڈ شو کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا

غورطلب ہے کہ چند روز قبل بی جے پی کے رہنما سبرمنیم سوامی نے قومی ترانے پر اعتراض جتاتے ہوئے اس میں تبدیلی کرنے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا تھا، بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی کے خط منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں احتجاج کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔

Last Updated : Dec 20, 2020, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.