ETV Bharat / bharat

Udaipur Murder Case: ادے پور قتل معاملہ کے دونوں ملزمان کو اجمیر جیل میں منتقل کیا گیا

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 9:25 AM IST

کنہیا لال قتل کیس کے دونوں ملزمان ریاض اور غوث محمد کو اجمیر ہائی سیکورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں این آئی اے کی دس رکنی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ Both the accused shifted to Ajmer High Security Jail

ادے پور قتل معاملہ کے دونوں ملزمان کو اجمیر ہائی سیکورٹی جیل میں منتقل کیا گیا

ادے پور: ادے پور قتل معاملہ کے دونوں ملزمان کو اجمیر ہائی سیکورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں راجستھان میں ہی رکھا جائے گا۔ این آئی اے کی دس رکنی ٹیم یہیں ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ادے پور قتل معاملہ میں اب تک کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے آج این آئی اے کی ٹیم جے پور کی خصوصی این آئی اے عدالت میں دونوں ملزمان کے پروڈکشن وارنٹ کے لیے جے پور کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ Two accused in Udaipur murder shifted to Ajmer high security jail

قتل میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا تعلق بھیلواڑہ ضلع کے اسند سے ہے۔ ملزم ریاض بھیلواڑہ ضلع کے اسند قصبے میں پیدا ہوا تھا لیکن 2001 میں شادی کے بعد وہ ادے پور شفٹ ہو گیا۔ اسند میں آبائی جائیداد فروخت کرنے کے بعد اس کے دور کے رشتہ دار اسند میں رہتے ہیں۔ اسند سے تعلق کے بعد پولیس نے ضلع میں چوکسی بڑھا دی ہے۔

وہیں گزشتہ روز کنہیا لال قتل کیس Kanhaiya Lal Murder Case کے دونوں ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس کیس کے دونوں اہم ملزمان ریاض اور غوث محمد کو سخت سیکورٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا اور انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے دونوں کو 13 جولائی تک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:۔ Udaipur Murder Case: راجستھان میں جمعہ کے پیش نظر انٹرنیٹ معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.