ETV Bharat / bharat

Naidu's Twitter: ٹویٹر نے وینکیا نائیڈو کے ذاتی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک کو ہٹانے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا - وینکیا نائیڈو کے ذاتی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک کو ہٹانے

ٹویٹر نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک بیج کو ہٹا دیا تھا، لیکن چند گھنٹوں کے بعد دوبارہ بلیو ٹک کو بحال کر دیا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹویٹر کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

twitter restores blue verified badge on m venkaiah naidu's personal Twitter handle
ٹویٹر نے وینکیا نائیڈو کے ذاتی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک کو ہٹانے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 1:00 PM IST

ٹویٹر نے حال ہی میں اپنے نیلے رنگ کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے پرانے ہینڈلز کو کراس چیک کرکے نیلے بیج کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت نیلے رنگ کا بیج ایم وینکیا نائیڈو کے ٹویٹر ہینڈل پر نظر نہیں آرہا تھا۔

تاہم ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیے جانے پر ٹویٹر نے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے پرسنل ٹوئٹر ہینڈل پر دوبارہ بلیو ٹک کو بحال کردیا ہے۔

اس معاملے میں ٹویٹر نے کہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ طویل عرصے سے لاگ ان نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اکاؤنٹ چھ ماہ سے لاگ ان نہیں ہوا تھا لہٰذا نیلے رنگ کا ٹک ہٹادیا گیا تھا۔

twitter restores blue verified badge on m venkaiah naidu's personal Twitter handle
ٹویٹر نے وینکیا نائیڈو کے ذاتی اکاؤنٹ سے بلیو ٹک کو ہٹانے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹویٹر کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس پر ٹویٹر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی ٹویٹر اور مرکزی حکومت کے مابین تنازعہ کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ بلیو ٹک کا بیج اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ اس شخص کا ٹویٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے اور اس نیلے رنگ کے ٹک کا مقصد صارفین میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.