ETV Bharat / bharat

Toolkit Case: مئی میں ٹویٹر کے ہیڈ سے تفتیش کرنے کی خبر - ٹول کٹ کیس

دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ذریعے ٹول کٹ کیس (Toolkit Case) سے متعلق بنگلورو میں 31 مئی کو ٹویٹر ایم ڈی منیش مہیشوری (Twitter MD Manish Maheshwari) سے تفتیش کیے جانے کی خبر سامنے آرہی ہے۔

Toolkit Case
ٹول کٹ کیس
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 11:04 AM IST

ٹول کٹ معاملے (Toolkit Case) کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 31 مئی کو بنگلورو پہنچ کر ٹویٹر کے ایم ڈی منیش مہیشوری (Twitter MD Manish Maheshwari) سے پوچھ گچھ کی تھی۔

تفتیش کے دوران منیش مہیشوری سے سوال کیا گیا کہ سمبت پاترا کے ذریعہ کیے گئے ٹویٹ کو کس بنیاد پر Manipulated قرار دیا گیا۔ ٹویٹر کے پاس کیا ثبوت ہے جس سے کی اس ٹویٹ کو Manipulated کا ٹیگ لگا دیا گیا؟

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے مئی میں اس معاملے میں ٹویٹر کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا۔ نوٹس کا جواب موصول نہ ہونے پر اسپیشل سیل کی ٹیم بھی دہلی اور گروگرام میں واقع ٹویٹر کے دفتر کو نوٹس دینے پہنچی تھی۔ لیکن وہاں انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا تھا جس کے بعد ٹویٹر کے ایم ڈی منیش مہیشوری سے بنگلورو پہنچ کر تفتیش کی گئی ہے۔

دراصل پورا معاملہ یہ کہ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے ذریعہ ایک ٹول کٹ کو ٹویٹ کیا گیا تھا جس ٹول کٹ کو سمبت نے کانگریس کی جانب سے تیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے متعدد رہنماؤں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا، پھر ٹویٹر نے ان رہنماؤں کے ٹویٹس پر Manipulated کا ٹیگ لگا دیا تھا۔

گذشتہ دنوں سے ٹویٹر کی مشکلات بڑھتی جارہی ہے حکومت کی طرف سے لائے گئے آئی ٹی کے نئے قواعد کے حوالے سے بھی یہ پلیٹ فارم حکومت کے نشانے پر ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ ٹویٹر وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس نے 25 مئی 2021 سے لاگو ہونے والے آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل نہیں کیا ہے۔

چند روز قبل ہی اتر پردیش کے غازی آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کی پٹائی کے سلسلے میں ٹویٹر سمیت 9 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر حکومت کا کہنا ہے کہ ٹویٹر نے اسے 'مینوپولیٹیڈ میڈیا' سے تعبیر نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.