ETV Bharat / bharat

Telangana Minister On IT Issues: ٹریپل آئی ٹی باسر کے مسائل حل کئے جائیں گے، کے ٹی آر کی یقین دہانی

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:49 PM IST

Updated : Jun 15, 2022, 1:01 PM IST

تلنگانہ کے وزیر تعلیم سبیتااندراریڈی نے کہا کہ طلبہ کے مسائل پر وائس چانسلر کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور طلبہ کے مسائل جتنا جلد ممکن ہوسکے حل کئے جائیں گے۔ Telangana IT Minister On IT Issues

ٹریپل آئی ٹی باسر کے مسائل حل کئے جائیں گے، وزیر آئی ٹی تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راماراو نے ٹریپل آئی ٹی باسر کے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے مسائل کو وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی کے علم میں لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔ Triple it baser issues to be resolved says telangana it minister

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے ایک ٹوئیٹر صارف تیجاگوڑ کی جانب سے اس مسئلہ پر توجہ دلانے پر یہ ٹوئیٹ کیا۔ وزیر موصوف کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم سبیتااندراریڈی نے کہا کہ طلبہ کے مسائل پر وائس چانسلر کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور طلبہ کے مسائل جتنا جلد ممکن ہوسکے حل کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ طلبہ، یونیورسٹی میں مخلوعہ عہدوں کو پُر کرنے کے لئے یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ ان طلبہ نے ان کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ KTR Social Media: 'تلنگانہ کے بے روزگارنوجوان آئندہ چھ ماہ تک سوشل میڈیا سے دور رہیں'

یو این آئی

Last Updated : Jun 15, 2022, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.