ETV Bharat / bharat

Tribute to SPO Javed Ahmed Dar عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ایس پی او جاوید احمد ڈار کو خراج تحسین - پلوامہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار

پلوامہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے بعد جاوید احمد کو پُرنم آنکھوں سے ان کے آبائی گاؤں واصورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے پنگلینہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار ہلاک ہو گئے۔ Tribute to SPO Javed Ahmed Dar

Tribute to SPO Javed Ahmed Dar
عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ایس پی او جاوید احمد ڈار کو خراج تحسین
author img

By

Published : Oct 2, 2022, 7:25 PM IST

Updated : Oct 2, 2022, 9:14 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار کو ضلع پولیس لائن پلوامہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع پلوامہ کے پنگلینہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کو ڈی پی ایل پلوامہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ جاوید احمد ڈار کی عمر تقریباً 28 سالہ تھی۔ وہ بطور ایس پی او پولیس محمکہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ Tribute to SPO Javed Ahmed Dar

عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ایس پی او جاوید احمد ڈار کو خراج تحسین

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج دوپہر کے بعد ضلع کے پنگلینہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک سی آر پی اہلکار زخمی ہوا تھا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے علاقے پنگلینہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔ Pulwama Attack

جاوید احمد کو پُرنم آنکھوں سے ان کے آبائی گاؤں واصورہ میں سپرد خاک کیا گیا

وہیں ایس پی او جاوید احمد کو پُرنم آنکھوں سے ان کے آبائی گاؤں واصورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق جاوید احمد نیک سیرت اور پر خلوص شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے رشتہ دارں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ جاوید احمد کے والد کی ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ والدین کو آنے والے وقت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر سوجیت کمار نے جاوید احمد کے اہل خانہ سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama Attack پلوامہ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، سی آر پی ایف جوان زخمی

Last Updated : Oct 2, 2022, 9:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.