ETV Bharat / bharat

ڈیجیٹل مواد کے ذریعے مولانا آزاد کو اردو یونیورسٹی کا خراج - urdu day

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ای پلیٹ فارم، اردو نامہ، شاہینِ اردو اور تعلیمی خبرنامہ کا افتتاح کیا گیا۔

Tribute to Maulana Azad with launching digital content in MANU
مولانا آزاد کو ڈیجیٹل مواد کے آغاز کے ذریعے اردو یونیورسٹی کا خراج
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 12:46 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں قومی یومِ تعلیم سے قبل بھارت کے پہلے وزیر تعلیم و ممتاز مجاہدِ آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج پیش کرتے ہوئے یوم آزاد تقاریب کے تحت آج انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی اہم ڈیجیٹل پیشرفت کا پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

ڈیجیٹل مواد کے ذریعے مولانا آزاد کو اردو یونیورسٹی کا خراج

اس میں الکٹرانک مواد کا پلیٹ فارم، اردو نامہ، شاہینِ اردو، تعلیمی خبرنامہ شامل ہیں۔ الکٹرانک مواد میں یوٹیوب ویڈیو پروگرام کے ساتھ اس کا تحریری مواد فراہم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی حواشی بھی دی جائے گی۔

اردو نامہ میں ہر دن ایک شاعر کا تعارف اور ایک لفظ ترجمہ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اردو نامہ کا افتتاحی ایپی سوڈ بھی دکھایا گیا۔ شاہینِ اردو میں یونیورسٹی کے ایسے طلبہ جنہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے، کے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ تعلیمی خبر نامہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی سرگرمیوں کا احاطہ کیا جارہا ہے۔ اس کا پہلا ایپی سوڈ بھی دکھایا گیا۔

اس موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد اتحاد کے علم بردار تھے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے آرزومند تھے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی انہیں خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اردو یونیورسٹی کی سرگرمیوں اور بطور خاص آج پیش کی جارہی ڈیجیٹل پیشرفتوں کو ملک کے ہر گوشے میں پہنچاتے ہوئے اردو کے کاز میں تعاون کریں۔ پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ مولانا آزاد نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز صحافت کے ذریعے ہی کیا۔ انہوں نے الہلال اور البلاغ کے ذریعے اپنے خیالات عوام تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ابلاغ کا مطلب ہی ترسیل یا پہنچانا ہے۔ اردو اتحاد کی زبان ہے۔ یہ کسی خاص طبقے یا گروہ کی زبان نہیں ہے۔ ہر کسی نے اس میں سرمایہ چھوڑا ہے۔ مالک رام نے مولانا آزاد پر جو لکھا وہ کوئی دوسرا نہیں لکھ سکتا۔

انہوں نے یونیورسٹی کے کورسز کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وباءکے باعث ہوئے دیڑھ سال کے نقصان کی فوری بھرپائی ممکن نہیں۔ مزید پروفیشنل کورسز شروع کیے جائیں گے۔
آئی ایم سی کے ڈائرکٹر رضوان احمد نے ڈیجیٹل پیش رفت سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد کے یوم ولادت کے موقع پر یہ پیش رفت ان کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تناظر میں بھی اس کی بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل اردو کی تمام بستیوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ مختلف موضوعات پر 1600 ویڈیو پروگرامس اپلوڈ ہو چکے ہیں۔ نالج سیریز کے تحت دو تین منٹ کے مختصر ویڈیوز تیار کیے گئے۔ میٹ دی میڈیا ویٹرنس کے تحت میڈیا کی اہم شخصیات سے روبرو کرایا گیا اور اب آئی ایم سی 2.0 ای کنٹنٹ پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے۔ ان نئی پیشرفتوں کے ذریعہ آرٹ، کلچر اور ہمارے عظیم ورثے کے تحفظ اور فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم سی 'مانو' کے ڈائریکٹر کو یونیسکو کی رکنیت

اُردو نامہ کے تحت آن لائن اور سماجی رابطوں کی سائٹس کے ذریعے اردو کی تاریخ، مختلف اصناف اور شعرا و ادبا سے اردو اور غیر اردو داں طبقات کو واقف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
شاہین اردو میں ان طلبا و طالبات سے ملاقات کرائی جائے گی جنہوں نے اردو میں تعلیم حاصل کرکے زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی کے پرچم بلند کیے ہیں۔ پریس کانفرنس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.