غم کی اس گھڑی میں سنبھل میں فلاحِ حیات ویلفئر سوسائٹی کے عہدیدار اور کارکنوں نے نگر پالیکا میں جمع ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر حاضرین نے جنرل بپن راوت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
جے پور کے موتی ڈونلوڈ علاقے میں واقع کے قریشی مسجد کے باہر مقامی لوگوں نے جنرل بپن روات کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے بھارتی فوج کی حمایت میں جم کر نعرے بازی کی۔
گلبرگہ شہر کے تماپوری سرکل میں جنتا دل سیکولر پارٹی ضلع گلبرگہ کے لیڈران کی جانب بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بین روات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے جنرل بپن راوت کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: