ETV Bharat / bharat

Tribute paid to Lata Mangeshkar in Parliament: لتا منگیشکر کو ایوان میں خراج عقیدت - بھارت رتن لتا منگیشکر کا انتقال

لتا منگیشکر کے اعزاز میں آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے لیجنڈری گلوکارہ اور ایوان کے سابق ممبر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Tribute paid to Lata Mangeshkar in Parliament
لتا منگیشکر کو ایوان میں خراج عقیدت
author img

By

Published : Feb 7, 2022, 10:25 AM IST

Updated : Feb 7, 2022, 1:02 PM IST

لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک نے ہندوستانی موسیقی اور فلمی صنعت کی دنیا میں ایک لیجنڈ پلے بیک سنگر، ایک ہمدرد انسان اور ایک بلند پایہ شخصیت کو کھو دیا ہے۔ ان کا انتقال ایک دور کے خاتمے کا نشان ہے اور موسیقی کی دنیا میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا میں بھی اسپیکر اوم برلا 4 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد تعزیتی پیغام پڑھ کر سنائیں گے اور کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Lata Mangeshkar Cremated In Mumbai: لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

بھارت رتن لتا منگیشکر کی 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، اسکی اطلاع مرکزی وزیر نتن گڈکری اور لتا منگیشکر کی بہن اوشا منگیشکر نے دی ہے۔

آپکو بتادیں کہ تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر نے کئی برسوں تک مداحوح کے دلوں پر راج کیا۔ لتا منگیشکر 28 ستمبر 1929ء کو اندور میں پیدا ہوئیں۔ لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے۔

Last Updated : Feb 7, 2022, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.