ETV Bharat / bharat

Tourism in Pahalgam: پہلگام کی برفیلی وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب - پہلگام سیاحوں کی توجہ کا مرکز

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام کی یہ برف پوش وادیاں بالآخر سیاحوں کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعد ان برفیلی وادیوں میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Tourists Flow Enjoying at Pahalgam

پہلگام کی برفیلی وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب سے راغب کانے میں کامیاب

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 9:45 AM IST

Updated : Feb 7, 2022, 1:21 PM IST

جموں وکشمیر کے پہلگام میں شبانہ درجۂ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے کے بعد سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یہاں رواں سال کی پہلی برف باری ہوئی تھی جس کے بعد پہلگام سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ Pahalgam Became a Tourist Attraction

پہلگام میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سیاح یہاں کے برفیلے نظاروں سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں اور کشمیر کو سیاحت کے لیے ایک موزوں جگہ قرار دے رہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام پہلگام کی یہ برف پوش وادیاں بالآخر سیاحوں کو ایک بار پھر اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ ایک طویل عرصے کے بعد ان برفیلی وادیوں میں ملک کے مختلف مقامات سے آئے سیاحوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں یہاں کا ماحول دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم اپنے گھروالوں کے ساتھ یہاں کے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رواں برس کے پہلے ماہ میں سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد نے ایک اچھے سیاحتی سیزن کی امید ظاہر کی ہے۔

پہلگام کی برفیلی وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب سے راغب کانے میں کامیاب

سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی پہلگام میں گویا کھوئی ہوئی رونق لوٹ آئی ہے جبکہ سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفیلے موسم میں کشمیر کی سیر کرنا اپنے آپ میں ایک منفرد تجربہ ہے۔

سیاحوں کے مطابق کشمیر میں آنے کے بعد تمام طرح کے خدشات دور ہو جاتے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کا تعاون اور مہمان نوازی بھی یہاں کا ایک منفرد پہلو بیان کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Snowfall in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں برف باری کے دلفریب مناظر

وادی کشمیر کی حالیہ صورتحال اور اس کے بعد کووڈ کی مار نے یہاں کی سیاحتی صنعت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن متعلقین کا ماننا ہے کہ یو ٹی سے باہر کشمیر کی منفی تشہیر یہاں کی سیاحتی صنعت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ جس کو انتظامیہ و دیگر متعلقین کی جانب سے دور کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

واضع رہے کہ رواں برس کے آغاذ سے اب تک تقریبا چار لاکھ سے زائد سیلانیوں نے پہلگام کی سیر کی ہے جن میں غیر ملکی اور غیر ریاستی سیاح شامل تھے

Last Updated : Feb 7, 2022, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.