ETV Bharat / bharat

Tourist Boat Capsizes In Kerala کیرالا میں سیاحوں کی کشتی سمندر میں پلٹی، 22 افراد کی موت - کشتی ڈوب گئی

ضلع ملاپورم کے تانور علاقے میں سیاحوں کی کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی اس حادثے میں 22 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

tourists
tourists tourists
author img

By

Published : May 8, 2023, 6:43 AM IST

Updated : May 8, 2023, 7:43 AM IST

ملاپورم: ریاست کیرالا کے ملاپورم ضلع کے تانور علاقے میں اوتم پورم کے قریب سمندر میں سیاحوں کو لے جارہی ایک کشتی پلٹ گئی جس میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جب کہ کئی افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ یہ حادثہ کل شام تقریباً 7:30 بجے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ زیادہ بھیڑ کے باعث پیش آیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیر صحت وینا جارج نے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کو کشتی حادثے میں زخمیوں کے لیے مناسب انتظامات اور بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ زخمیوں کو پارپننگڈی، تھنور، ترور اور ترورنگاڈی کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے کہا کہ وہ جائے حادثہ پر نہ جائیں اور تعاون کریں کیونکہ بھاری بھیڑ اور گاڑیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کئی ایمبولینس، فائر سروس کے اہلکاروں اور رضاکاروں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ڈوبی ہوئی کشتی کو ساحل تک لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بتا دیں کہ کشتی پر زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے اس کے عدم توازن کا خطرہ ہوتا ہے۔ فی الحال واقعے کی اصل وجوہات تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Boat Capsizes In Thoothukudi: تامل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں کشتی ڈوبی، دیکھیں ویڈیو

Last Updated : May 8, 2023, 7:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.