نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 211.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 66 لاکھ 35 ہزار 408 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9436 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 86,591 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.19 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India ملک میں کورونا کے 9520 نئے کیسز
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 9999 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 37 لاکھ 93 ہزار 787 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.62 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں تین لاکھ 22 ہزار 551 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 50 لاکھ 42 ہزار 801 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی