ETV Bharat / bharat

ٹالی ووڈ اداکارہ سانتیکا بنرجی ترنمول کانگریس میں شامل

مغربی بنگال میں فلمی اداکاروں کے ٹی ایم سی اور بی جے پی میں شمولیت کا سلسہ جاری ہے

Tollywood
Tollywood
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 7:49 PM IST

ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں ٹالی ووڈ اداکاروں کو شامل کرنے کی ہوڑکے درمیان آج اداکارہ سانتیکا بنرجی ترنمول میں شامل ہوگئیں۔ اس کے علاوہ جلد ہی ترنمول کانگریس میں دو سابق بیورو کریٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

بی جے پی میں بھی کئی فلمی ستارے شامل ہوئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہیں امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔ اب ترنمول کانگریس نے بھی ٹالی ووڈ ستاروں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ ٹالی ووڈ اداکارہ سروونتی چٹرجی نے پیر کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس سے قبل دیگر ستارے بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ دونوں جماعتیں اس بار بھی ان ستاروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گی۔

سیانتیکا آج ترنمول کانگریس کے ریاستی ہیڈ کواٹر میں ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی، پارتھو چٹرجی اور برتیہ باسو نے کیا اور وہ پارٹی کا جھنڈا تھام کر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ میں پارٹی میں رہ کر کام کرنا سیکھوں گی۔

انہوں نے کہا گزشتہ دس سالوں میں ممتا بنرجی نے ریاست کی ترقی کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے اور میں اس سے متاثر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کا یہی صحیح وقت ہے۔ میں ریاست کی ماں اور بہنوں سے اپیل کروں گی کہ وہ آگے آئیں اور دیدی کا ہاتھ مضبوط کریں۔

ماضی میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس نے کئی فلمی ستاروں کو لوک سبھا اور اسمبلی میں بھیجا ہے۔ ان میں ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے، دیو، میمی چکرورتی، نصرت جہاں جیسے ستارے ہیں۔ آنجہانی تاپس پال ترنمول کے رکن اسمبلی اور کرشنا نگر سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ اداکارہ سندھیا رائے اور من من سین بھی ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات کےلئے منتخب ہوچکی ہی۔

سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایو ں کبیر اپنی ملازمت چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے اور خبر ہے کہ انہیں پارٹی امیدوار بنائے گی۔ سیانتیکا کو ممتا کے بھائی کارتک بنرجی نے ترنمول بھون لے کر آئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.