ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی ہے۔ وہ آسٹریلیا کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم انڈیا اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
-
Time to go all guns blazing. 💪
— Hockey India (@TheHockeyIndia) August 2, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Let's go, India! 💙
🇦🇺 0:0 🇮🇳#AUSvIND #HaiTayyar #IndiaKaGame #Tokyo2020 #TeamIndia #TokyoTogether #Cheer4India #StrongerTogether #HockeyInvites #WeAreTeamIndia #Hockey pic.twitter.com/WgggIXcaVV
">Time to go all guns blazing. 💪
— Hockey India (@TheHockeyIndia) August 2, 2021
Let's go, India! 💙
🇦🇺 0:0 🇮🇳#AUSvIND #HaiTayyar #IndiaKaGame #Tokyo2020 #TeamIndia #TokyoTogether #Cheer4India #StrongerTogether #HockeyInvites #WeAreTeamIndia #Hockey pic.twitter.com/WgggIXcaVVTime to go all guns blazing. 💪
— Hockey India (@TheHockeyIndia) August 2, 2021
Let's go, India! 💙
🇦🇺 0:0 🇮🇳#AUSvIND #HaiTayyar #IndiaKaGame #Tokyo2020 #TeamIndia #TokyoTogether #Cheer4India #StrongerTogether #HockeyInvites #WeAreTeamIndia #Hockey pic.twitter.com/WgggIXcaVV
دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے چین کی ہی بنگ جیاؤ کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔
سندھو نے چینی شٹلر کو پہلے سیٹ میں 13-21 اور دوسرے سیٹ میں 15-21 سے پچھاڑ دیا اور جیت درج کرکے بھارت کو دوسرا میڈل دلایا۔ اس سے پہلے بھارت کی جانب سے میرابائی چانو نے بھی ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا میڈل جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: پی وی سندھو کو اعلیٰ قائدین کی مبارکباد
وہیں بھارتی اسپرنٹر دوتی چند نے ٹوکیو اولمپکس کے ٹریک پر ایک بار پھر مایوس کیا ہے۔ وہ خواتین کی 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہیں بنا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا 11 واں دن: 2 اگست کا شیڈول، بھارت ان کھیلوں میں دکھائے گا طاقت
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: آج گیارھواں دن: ان بھارتی کھلاڑیوں سے تمغوں کی امید
تاہم ہیٹ میں دوڑتے ہوئے دوتی چند نے سیزن کا اپنا بہتر وقت نکالا۔ اس کے باوجود وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔ دوتی چند نے ہیٹ نمبر چار میں اپنی دوڑ مکمل کی، جس میں وہ آخری نمبر پر رہیں۔ بھارتی اسپرنٹر نے اپنی 200 میٹر ریس 23.85 سیکنڈ میں مکمل کی۔
اس سے قبل دوتی چند خواتین کی 100 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا پائی تھیں۔ وہاں وہ 8 رنرز میں 7ویں نمبر پر تھی۔ پھر ہیٹ 5 میں دوڑتے ہوئے بھارت کی دوتی چند نے 100 میٹر کی دوڑ 11.54 سیکنڈ میں مکمل کی۔ جب کہ ان کا پرسنل بیسٹ 11.17 سیکنڈ تھا۔