ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics: پہلوان روی کمار دہیا نے پہلا مقابلہ جیتا - ٹوکیو اولمپکس کی ریسلنگ رِنگ

بھارتی پہلوان روی دہیا 57 کلوگرام وزن کے زمرے میں بھارت کی نمائندگی کرنے رنگ میں اترے جہاں ان کا مقابلہ کولمبیا کے ایڈوارڈو سے ہوا، اس دوران روی نے انہیں 2-13 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

Tokyo Olympics
پہلوان روی کمار دہیا نے پہلا مقابلہ جیتا
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:36 AM IST

ٹوکیو اولمپکس کی ریسلنگ رِنگ سے بھارت کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ بھارتی پہلوان روی کمار دہیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے پہلوان آسکر ایڈوارڈو کو 2-13 سے شکست دی۔ دہیا نے ٹوکیو کی ریسلنگ میٹ پر اپنی تکنیکی برتری کی بنیاد پر جیت حاصل کی۔

اب روی کمار دہیا کا مقابلہ بلگاریا کے ریسلر سے ہوگا، جنہوں نے الجیریا کے ریسلر کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا

ٹوکیو اولمپک میں چوتھے سیڈ روی کمار کو اپنا پہلا میچ جیتنے میں کوئی دشواری نہیں آئی تھی۔انہوں نے پہلے راؤنڈ میں 2-3 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں لگاتار پوائنٹس حاصل کیے اور کولمبیا کے آسکر ایڈورڈو سے 11 پوائنٹس آگے چلے گئے۔ اس طرح انہوں نے تکنیکی طاقت کی بنیاد پر اس میچ کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب بھارتی مرد برچھی(بھالا) پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 86.65 کا فاصلہ طے کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.