ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics: سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ہاتھوں بھارت کی شکست - مردوں کی ہاکی ٹیم

ٹوکیو اولپک میں ہاکی کا سیمی فائنل بھارت اور بیلجیم کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں بھارت کو عالمی چیمپئن بیلجیم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بیلجیم کی جانب سے ہینڈرکس نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت اور منیپ سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔

Tokyo Olympics
بیلجیئم نے ہاکی سیمی فائنل میں بھارت کو 5-2 سے شکست دی
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 10:34 AM IST

Updated : Aug 3, 2021, 2:31 PM IST

ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارت کا فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ تاہم، بھارت اب بھی کانسے کے تمغہ اپنے نام کر سکتا ہے یعنی دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین مقابلہ ہوگا اور اس میچ میں ہارنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ کانسے کے تمغے کے لیے زور آزمائی کرے گی۔

بھارت کے خلاف سیمی فائنل مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کی ٹیم بیلجیم نے پہلے کوارٹر کے دوسرے منٹ میں ہی گول کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

  • I’m watching the India vs Belgium Hockey Men’s Semi Final at #Tokyo2020. Proud of our team and their skills. Wishing them the very best!

    — Narendra Modi (@narendramodi) August 3, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول لوکی فینی نے کیا حالانکہ اس کے 5 منٹ بعد ہی بھارتی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں مندیپ سنگھ نے گول کر کے بھارت کو 1-2 سے برتری دلا دی تاہم پہلا ہاف ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں 2-2 سے برابری پر آگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی

دونوں ٹیمیں تیسرے کوارٹر کے اختتام کے بعد بھی 2-2 سے برابر تھیں لیکن چوتھے اور فیصلہ کن کوارٹر اور لمحات میں بھارت کی بدقسمتی اور بیلجیم کا اچھا کھیل دیکھنے کو ملا اور بیلجیئم نے پے در پے حلمے کرتے ہوئے مزید تین گول کئے اور 2-5 کے بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے بھارت کو باہر کا راستہ دکھایا جبکہ خود فائنلسٹ بن گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 41 سال بعد اولمپک کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

Last Updated : Aug 3, 2021, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.