ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 12 فروری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

Today's day in world history
عالمی تاریخ میں آج کا دن
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 7:25 AM IST

  • 1742 - مراٹھا سیاستدان بالاجی جناردن بھانو عرف نانا فڑنویس کی پیدائش ہوئی۔
  • 1762 - برطانوی بحریہ نے کیریبییائی جزیرے مارٹنک پر قبضہ کیا۔
  • 1771 - گوسٹاؤ سوئم سویڈنکے شہنشاہ بنے۔
  • 1809- امریکہ کے 16 ویں صدر ابراہم لنکن کی ولادت ہوئی۔
  • 1818- جنوبی امریکی ملک چلی کو اسپین سے آزادی ملی۔
  • 1824 - مشہور و معروف فلاسفر دیانند سرسوتی کی پیدائش ہوئی۔
  • 1855 - امریکہ میں مشی گن یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1871 - عیسائی مشنری ، ماہر تعلیم اور ہندستان میں سماجی مصلح کے طور پر کام کرنے والے چارلس ایف۔ اینڈریوز کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی۔
  • 1912۔ چین نے گریگورین کیلنڈر اپنایا۔
  • 1920 - بالی وڈ کے مشہور اداکار پران کی پیدائش ہوئی۔
  • 1922 - بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کو عدم تعاون کی تحریک ختم کرنے پر راضی کیا۔
  • 1925- شمالی یورپ میں بحیرہ بالٹک کے ساحل پر واقع ملک ایسٹونیا نے کمیونسٹ پارٹی پر پابندی عائد کی۔
  • 1928 - گاندھی جی نے باردولی میں ستیہ گرہ کرنے کا اعلان کیا۔
  • 1938- جرمنی کی فوج آسٹریا میں داخل ہوئی۔
  • 1953 - سوویت یونین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
  • 1975- ہندوستان نے خود کو چیچک سے پاک ملک قرار دیا۔
  • 1979 - ایران کی وزیر اعظم بختیار نے فوج کی حمایت ختم ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
  • 1994- نیشنل گیلری آف ناروے سے ایڈورڈ منک کی مشہور پینٹنگ ’دی اسکریم‘ چوری ہوئی۔
  • 1998 - ہندی فلموں کے مزاحیہ اداکار اوم پرکاش کا انتقال ہوا۔
  • 1999 - امریکی سینیٹ میں صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی تحریک ختم ہوئی۔
  • 2002 - ایران کے خرم آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ حادثہ ہونے کی وجہ سے 119 افراد جاں بحق ہوئے۔
  • 2009 - معروف ماہر معاشیات امرتیہ سین کو کیمبرج یونیورسٹی نے ڈی لٹ کی ڈگری سےنوازنے کا اعلان کیا۔
  • 2010 - کناڈا کے وینکوور میں21 ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔
  • 2013 - شمالی کوریا نے تیسرا زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.