- 1293 - جاپان کے شہر کاماکورا میں آئے زلزلے میں 30،000 افراد لقمہ اجل بنے۔
1378 - بہمنی سلطان داؤد شاہ کا قتل ہوا۔
1421- دہلی کے پہلے سید حکمران خضر خان کا انتقال ہوا۔
1609 - ولیم شیکسپیئر کی نظموں کے پہلے مجموعے کی اشاعت لندن میں ہوئی۔
1873 - سان فرانسسکو کے تاجر لیوی اسٹراس اور درزی جیکب ڈیوس کو جینز کا پیٹنٹ ملا۔
1891 - تھامس ایڈیسن کا پروٹو ٹائپ کائینٹوسکوپ کو قومی فیڈریشن کے سامنے پہلی مرتبہ عوامی طور پر پیش کیا گیا۔
1902 - کیوبا نے امریکہ سے آزادی حاصل کی۔
1927 - سعودی عرب کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
1932 - انگریزوں کے خلاف بغاوت کا آغاز کرنے والے بپن چندر پال کا انتقال ہوا۔
1965 - کمانڈر ایم ایس کوہلی کی سربراہی میں پہلا بھارتی دستہ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ۔
1965 - برطانوی پولیس کو مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے چھوڑنے کی اجازت ملی۔
1972- اندرا گاندھی نے دوسرے ہاؤڑا برج کا سنگ بنیاد رکھا۔
1990 - ہبل اسپیس ٹیلسکوپ نے خلا سے پہلی تصویر بھیجی۔
1995- روس نے بغیر پائلٹ خلائی جہاز کا کامیاب تجربہ کیا۔
1998 - ملٹی بیرل راکٹ سسٹم ’پناکا‘ کا تجربہ کیا گیا۔
2003 - پاکستان نے شدت پسند گروپ حزب المجاہدین پر پابندی عائد کی۔
یو این آئی