- 1427 ء - یوروپی ملک سوئزرلینڈ کے برن شہر سے یہودیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
- 1526 ء - پانی پت کی پہلی جنگ میں فتح کے بعد بابر اس وقت کی بھارت کی راجدھانی اکبر آباد (آگرہ) میں داخل ہوئے۔
- 1534 ء - فرانسیسی ملاح جیکس کورٹیئرنیو فاؤنڈ لینڈ پہنچا۔
- 1655 ء - برطانوی فوج نے جمیکا پر قبضہ کرلیا۔
- 1774 ء - لو ئس 15 ویں کی وفات کے بعد لوئس 16 واں فرانس کا بادشاہ بنا۔
- 1796 ء - نپولین نے لودی بریج کی لڑائی میں آسٹریا کو شکست دی۔
- 1824 ء - لندن کی نیشنل گیلری عام شہریوں کے لئے کھول دی گئی۔
- 1857 ء - آزادی کی پہلی جنگ میرٹھ کی چھاؤنی سے شروع ہوئی۔
- 1908 ء - مغربی ورجینیا کے گرافٹن میں چرچ سروس کے دوران پہلا مدرس ڈے منایا گیا۔
- 1916 ء - نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں تاریخی شپ پورٹ میوزیم کھولا گیا۔
- 1940 ء - جرمنی نے بیلجیم، نیدرلینڈ اور لکسمبرگ پر حملہ کیا۔
- 1945 ء - روسی فوج نے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پر قبضہ کرلیا۔
- 1959 ء - سوویت فوج افغانستان پہنچ گئی۔
- 1962 ء - مارول کامکس نے ’دی انکریڈڈیبل ہلک‘ کا پہلا شمارہ شائع کیا۔
- 1972 ء - امریکہ نے نیواڈا میں جوہری تجربہ کیا۔
- 1981 ء - بمبئی (ممبئی) میں پہلی بار رات میں کرکٹ میچ کھیلا گیا۔