نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 6 مارچ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1508۔ مغل شہنشاہ ہمایوں کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدائش ہوئی۔
1775۔ رگھوناتھ راؤ نے پہلے اینگلو مراٹھا جنگ کو ختم کرنے سے متعلق انگریزوں کے ساتھ سورت معاہدے پر دستخط کیے۔
1886۔ نرسوں کی پہلی میگزین نائٹنگل شائع ہوئی۔
1900۔ فائر انجن میں سدھار لانے اور پہلا دو پہیہ گاڑی بنانے والے جرمنی کے انجینئر جی ڈیلمر کا انتقال ہوا۔
1915۔ مہاتما گاندھی اور ربیندر ناتھ ٹیگور کی شانتی نکیتن میں پہلی ملاقات ہوئی۔
1944۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکہ نے اتحادی افواج کے ساتھ مل کر برلن پر بھاری بمباری کی۔
1947۔ برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ہندوستان سے برطانوی فوجیوں کو ہٹائے جانے کی مخالفت کی۔
1957۔ افریقی ملک گھانا کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
1960۔ سوئٹزرلینڈ نے مقامی بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو حق رائے دہی کا حق دیا۔
1961۔ دی ٹائمس آف انڈیا نیوز گروپ نے ممبئی میں ملک کے پہلے اقتصادی اخبار ’دی اکنامکس ٹائمس‘کی شروعات کی۔
1962۔ عظیم انقلابی اور یودقا امبیکا چکرورتی کا انتقال ہوا۔
1971۔ سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔
1973۔ سال 1938 میں ادب کے لئے نوبل انعام یافتہ امریکی کے قلم کار پرل بک کا انتقال ہوا۔ ’دی گڈ ارتھ‘کتاب ان کی مشہور تصنیف ہے۔
1981 ۔ امریکہ کے صدر رونالڈ ریگن نے 37000 وفاقی ملازمتوں میں کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔
1990۔ بھارت نے اندرا گاندھی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔
2007۔ جنوبی چین میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے میں کم از کم 15 کارکنوں کی موت ہو ئی۔
2013۔ شامی باغیوں کا وہاں کے بڑے شہر الرقہ پر قبضہ ہوا۔
یو این آئی