نئی دہلی: بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 26 نومبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1688 - فرانس کے بادشاہ لوئس چہاردہم نے ہالینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1703 - ایک خوفناک طوفان میں برطانوی بحریہ کے تقریباً 1500 میرینز ہلاک ہو ئے۔
1859: چارلس ڈکنس کی 'اے ٹیل آف ٹو سٹیز' کا آخری ہفتہ وار شمارہ ادبی میگزین 'آل دی ایئر راؤنڈ' میں شائع ہوا۔
1865 - لوئس کیرول کی کتاب 'ایلس ان ونڈر لینڈ' امریکہ میں شائع ہوئی۔
1919 - بھارت کے مشہور مورخ اور ماہر تعلیم رام شرن شرما کی پیدائش ہوئی۔
1921 - ملک میں سفید انقلاب کے بانی سمجھے جانے والے ورگیس کورین کی پیدائش ہوئی۔
1949 - ملک میں آئین نافذ ہوا۔ آئین ساز اسمبلی کے صدر نے آزاد بھارت کے آئین پر دستخط کئے۔
1967 - لزبن میں بادل پھٹنے سے تقریباً 450 افراد ہلاک ہوئے۔
1984 - عراق اور امریکہ نے دوبارہ سفارتی تعلقات قائم کئے۔
1992- یوم عالمی ماحولیاتی تحفظ منانے کا آغاز ہوا۔
1998 - ترکی کے وزیر اعظم میسوت یلماز نے پارلیمنٹ میں اپنی حکومت کا اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر پانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
1 200۔نیپال میں 200 باغی مارے گئے۔
2006۔ عراق بم دھماکے میں 202 افراد مارے گئے۔
2008 - ممبئی میں کئی مقامات پر دہشت گردانہ حملوں میں 166 افراد ہلاک ہوئے۔
2012 - اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بنائی۔
2018: ناسا کا انسائٹ مشن سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ پر اترا۔
2018۔ افغانستان میں پولیس قافلے پر طالبان کے حملے میں 22 پولیس اہلکار کی موت ہوئی۔
2019-شیو سینا، کانگریس، این سی پی اتحاد 'مہا وکاس اگھاڑی' نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
2019- خواجہ سراؤں کے حقوق کو یقینی بنانے سے متعلق بل پارلیمنٹ میں منظورکیا گیا۔
یو این آئی