ETV Bharat / bharat

Today in History آج ہی کے دن افغانستان نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا - انیس اگست کو تاریخ میں کیا ہوا

ملکی اور عالمی تاریخ میں 19 اگست کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن 1600 میں مغل شہنشاہ اکبر نے احمدنگر کو فتح کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 6:38 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور دنیا تاریخ میں 19 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1600- مغل شہنشاہ اکبر نے احمدنگر کو فتح کیا۔

1666- شیواجی آگرہ سے پھلوں کی ٹوکری میں چھپ کر اورنگ زیب کی قید سے فرار ہوئے۔

1757- ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک روپے کا سکہ تیار کیا۔

1796 - اسپین اور فرانس نے برطانوی اتحاد کے خلاف دستخط کئے۔

1918- صدر جمہوریہ شنکر دیال شرما کی پیدائش ہوئی۔

1919- افغانستان نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔

1949- بھونیشور، اڈیشہ کی راجدھانی بنا۔

1964- مواصلاتی سٹیلائٹ’ سنکوم ۔3‘کا تجربہ کیا گیا۔

1977- سوویت یونین نے سیری ساگان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1978- ایران کے سنیما گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوئے۔

2009- عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 101 افراد ہلاک اور 565 زخمی ہوئے۔

2013- بہار کےگھمرا گھاٹ میں ہوئے ایک ٹرین حادثہ میں کم از کم 37 افراد کی موت ہوئی۔

2008- ممکنہ مواخذے کے پیش نظر پاکستانی صدر پرویز مشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

1227- منگول کے تمام خانہ بدوش قبائل کو ایک سخت نظم و ضبط والی فوجی ریاست میں ڈھالنے والے جنگجو حکمراں چنگیز خان 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1958- روسی نژاد امریکی مصنف ولادیمیر نابوکوف نے اپنا متنازع ناول لولیتا شائع کیا، جو ایک ادھیڑ عمر شخص کے 12 سالہ لڑکی کے عشق بارے میں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.