نئی دہلی: بھارت اور دنیا تاریخ میں 18 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
1800 - لارڈ ویل جلی نے کلکتہ (موجودہ کولکاتا) میں فورٹ ولیم کالج قائم کیا۔
1858- نیدرلینڈز اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ پردستخط کیا گیا تھا۔
1868 - فرانسیسی سائنسدان پیئر جینسن نے ہیلیم کو دریافت کیا۔
1872 مہاراشٹر کے مشہور نابینا موسیقار پنڈت ویشنودگمبر کی پیدائش ۔
1891 - کیریبین جزیرے مارٹینکیو جزیرے میں گردابی طوفان سے 700 افراد کی موت۔
1900 -ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اور پہلی سفیر، وجئے لکشمی پنڈت کی پیدائش اور وہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے پہلے خاتون سربراہ بنیں۔
1934 - فلم ڈائریکٹر، نغمہ نگار اور شاعر گلزار کی پیدائش۔
1945 - انڈونیشیا کے پہلے صدر سوکارنو نے عہدہ سنبھالا۔
1945- نیتاجی سبھاش چندر بوس تائیوان کے تائیکوہوہوائی اڈے پر متنازعہ طیارہ حادثے کے بعد سنگین طور پر زخمی اور ممکنہ طور پر جاپان کے فوجی اسپتال میں انتقال۔
1949- ہنگری آئین کو اختیارکیا۔
1951 - مغرب بنگال کے کھڑگ پور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا قیام۔
1964 - جنوبی افریقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے، اسے اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
2008 - پاکستان کےاس وقت صدر پرویز مشرف مواخدےکے خدشہ کے پیش نظر مستعفی ۔
2012 - نیٹو ہوائی حملے میں افغانستان کے کم از کم 13 دہشت گرد ہلاک۔
2013 - مغربی بنگال میں بس میں بم دھماکے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
یو این آئی