ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

سترہ دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن Historical Events of 17th December

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 6:35 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 17 دسمبر کے اہم اور مختصر واقعات درج ذیل ہیں۔

سنہ 1645: مغل بادشاہ جہانگیر کی بیوی نورجہاں کا انتقال ہوا۔

سنہ 1715: سکھوں کے سردار بندہ بہادر بیراگی نے گورداسپور میں مغلوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

سنہ 1779: مراٹھوں اور پرتگالیوں کے درمیان طویل جدوجہد کے بعد، مراٹھا حکومت نے دوستی کو یقینی بنانے کے لیے اس خطے کے کچھ گاوں کی 12000 روپے کی آمدنی معاوضے کے طورپر پرتگالیوں کے حوالے کر دی۔

سنہ 1907: یوگین وانگچک بھوٹان کے پہلے موروثی بادشاہ بنے۔

سنہ 1914: آسٹریا کی فوج نے پولینڈ کے شہر لیمانوف میں روسی فوج کو شکست دی۔

سنہ 1914: ترک حکام نے یہودیوں کو تل ابیب سے نکال دیا۔

سنہ 1925: اس وقت کے سوویت یونین اور ترکی نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا۔

سنہ 1927: بھارت کے ایک ممتاز انقلابی راجندر ناتھ لاہڑی کو برطانوی حکومت نے مقررہ تاریخ سے دو دن پہلے گونڈا جیل میں پھانسی دے دی تھی۔

سنہ 1927: آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار 118 رنز بنائے۔

سنہ 1929: عظیم انقلابی بھگت سنگھ اور راج گرو نے انگریز پولیس افسر سینڈرز کو گولی مار دی۔

سنہ 1933: بھارت کے لیجنڈری کرکٹر لالہ امرناتھ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی 118 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

سنہ 1940: مہاتما گاندھی نے انفرادی ستیہ گرہ تحریک کو معطل کردیا۔

سنہ 1996: نیشنل فٹ بال لیگ کا آغاز ہوا۔

سنہ 1971: ہند-پاک جنگ ختم ہوئی۔

سنہ 1998: امریکی اور برطانوی بمبار طیاروں نے 'آپریشن ڈیزرٹ فاکس' کے تحت عراق پر شدید بمباری کی۔

سنہ 2000: بھارت اور پاکستان کے آرمی چیف ہیڈ کوارٹرز میں ہاٹ لائن دوبارہ شروع ہوئی، نیشنلسٹ سروڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما مرکو ساروچ نے بوسنیا میں صدر کی حیثیت سے حلف لیا۔

سنہ 2002: ترکی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کی حمایت کی۔

سنہ 2005: بھوٹان کے بادشاہ جیگ سگمے وانچوک کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

سنہ 2008: شیلا دکشت نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

سنہ 2008: مرکزی حکومت نے سرکاری افواج میں ترقی کے لیے نئی پروموشن پالیسی کا اعلان کیا۔

سنہ 2009: لبنان کے سمندری ساحل پر مال بردار جہاز ایم وی ڈینی ایف ٹو کے ڈوبنے سے 40 افراد اور 28000 سے زائد جانور ہلاک ہوئے۔

سنہ 2014: امریکہ اور کیوبا کے درمیان 55 سال بعد دوبارہ سفارتی تعلقات بحال ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.