ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن

دس دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1995 میں آج ہی کے دن فلسطین کو اقتدار منتقل کرنے کی سمت میں پہلی کڑی کے طور پر اسرائیلی فوج مغربی ساحل کے شہر طولکرم سے ہٹی اور تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی پولیس کی ٹکڑی نے حبرون میں حفاظتی انتظامات کی کمان سنبھالی۔ Historical Events of 10th December

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 6:35 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 10 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1582۔ فرانس نے گروگورین کلینڈ ر کا استعمال کرنا شروع کیا۔
سنہ 1878۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیوں میں سے ایک، خلافت کمیٹی کے روح رواں، جنگ آزادی کے عظیم سورما اور ملک کی آزادی کے لئے برطانیہ میں گول میز کانفرنس کے دوران اپنی جان نچھاور کرنے والے مولانا محمد علی جوہر کی رامپور میں پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1879۔ آزاد ہندوستان کے پہلے اور آخری گورنر جنرل چکرورتی راج گوپال چاری کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1887۔ آسٹریلیا ، ہنگری ، اٹلی اور برطانیہ کے درمیان بالکن فوجی معاہدہ پر دستخط کئےگئے۔
سنہ 1898۔ پیرس معاہدہ کے بعد اسپین -امریکی جنگ کا خاتمہ۔
سنہ 1902۔ تسمانیہ میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔
سنہ 1902۔دریائے نیل کی باڑھ مصر کو محفوظ رکھنے کے لئے برطانیہ کے ذریعہ بنائے گئے آسوان ڈیم کی تعمیر ختم ہوئی تھی۔
سنہ 1903۔ پیرے کیوری اور میری کیوری کو علم طبیعات کے لئے نوبل انعام سے سرفراز کیا گیا۔
سنہ 1942۔چینی افواج کی مدد کے لئے ’موبائل کلنک‘کے ذریعہ علاج مہم میں شامل ہندوستانی نژاد ڈاکٹر دوارکا ناتھ کوٹنس کا چین میں انتقال ہوگیا تھا۔
سنہ 1963۔ افریقی ملک زنجیبار نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔
سنہ 1982۔اقوام متحدہ کے سمندر سے متعلق بنائے گئے قانون پر 119 ملکوں نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دستخط کئے لیکن برطانیہ اور امریکہ نے اس پر دستخط نہیں کئے۔
سنہ 1994۔ یاسر عرفات، وتزاک رابن اور شمعون پیرز کو مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا گیا۔
سنہ 1995۔ فلسطین کو اقتدار منتقل کرنے کی سمت میں پہلی کڑی کے طور پر اسرائیلی فوج مغربی ساحل کے شہر طولکرم سے ہٹی اور تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی پولیس کی ٹکڑی نے حبرون میں حفاظتی انتظامات کی کمان سنبھالی۔
سنہ 1996۔ جنوبی افریقہ کے صدر اور سب سے طویل عرصے تک جیل میں زندگی گزارنے والے پہلے سیاہ فام لیڈر نیلسن منڈیلا نے ملک کے نئے آئین پر دستخط کئے جس کے تحت نسلی امیتاز پر مکمل طور قانونی پر پابندی لگادی گئی۔
سنہ 1998۔ امرتیہ سین کو اسٹاک ہوم میں علم معاشیات کے لئے نوبل انعام دیا گیا۔
سنہ 2000۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ کے لیڈر نواز شریف کو فوج کے ذریعہ جیل سے رہائی کے بعد غیر معینہ مدت کی جلاوطنی پر سعودی عرب پہنچے۔
سنہ 2002۔امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کو امن کا نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔
سنہ 2002۔ امریکہ کی دوسری سب سے بڑی فضائیہ کمپنی یونائیٹیڈ ایئرلائنز دیوالیہ ہوئی۔
سنہ 2004۔ ڈھاکہ ٹسٹ میں انل کمبلے نے کپِل دیو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔
سنہ 2006۔ چلی کے سابق ڈکٹیٹر جنرل اگستو پناشو کا سینٹیاگو میں انتقال ہوا۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.