1545 - شیر شاہ سوری کا انتقال ہوا۔ شیر شاہ نے 1540 میں مغل سلطنت پر قبضہ کیا تھا۔
1570 - تھیٹرم اربیس ٹیرم نامی پہلا اٹلس شائع ہوا، جس میں کل 70 نقشے تھے۔
1712 - شہنشاہ کیریل ششم کو ہنگری کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا۔
1735 - جارج ہیڈلی نے ’’ٹریڈ ونگ" کی پہلی تشریح شائع کی۔
1746 - روس اور آسٹریا نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1762 - سویڈن اور فارس نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔
1772 - مشہور سماجی مصلح راجہ رام موہن رائے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے برہمو سماج تحریک شروع کی اور بچپن کی شادی اور ستی جیسی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔
1841 - گوریا میں بغاوت: جارجیا کے صوبے گوریا نے روسی سلطنت کے خلاف بغاوت شروع کی۔
1855 - وکٹوریہ کے صوبے کو نیو ساؤتھ ویلس سے انتظامی طور پر الگ کیا گیا۔
1892 - ڈاکٹر واشنگٹن شیفیلڈ نے ٹوتھ پیسٹ کے لیے ٹیوب ایجاد کی۔
1906 - رائٹ برادران نے اپنی فلائنگ مشین کے لیے امریکی پیٹنٹ حاصل کیا۔
1933 - پہلی بار عالمی یوم تجارت منایا گیا۔
1936 - بھارت کے پہلے اسٹیڈیم بریبورن اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بمبئی میں رکھا گیا۔
1939 - دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی اور اٹلی کے درمیان اسٹیل کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1943 - برطانوی کمانڈوز نے آپریشن فاریئر میں میگجیٹ کے یوگوسلاوین جزیرے پر چھاپہ مارا۔
1960 - جنوبی چلی میں 9.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ شدت والا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
1963 - بھارت کی پہلی گلائیڈر روہنی نے پرواز بھری۔
1984 - بچھندری پال دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو فتح کرنے والی پہلی بھارتی خاتون بنیں۔
1988 - بھارت نے ملک میں تیار کردہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی کا کامیاب تجربہ کیا۔
1990 - شمالی اور جنوبی یمن کے انضمام کے ساتھ متحدہ جمہوریہ یمن کاعروج ہوا۔
1992 - بوسنیا اور ہرزیگوینا، کروشیا اور سلووینیا اقوام متحدہ میں شامل ہوئے۔
2003 - الجزائر میں ایک تباہ کن زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
2008 - پاکستان کو اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
2010 - ایئر انڈیا ایکسپریس بوئنگ 737 منگلور میں لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوا جس میں 158 لوگوں کی موت ہو گئی۔
2012 - جاپان میں ٹوکیو اسکائی ٹری ٹاور کھولا گیا۔ دبئی کے برج خلیفہ اور چین کے کینٹن ٹاور کے بعد جاپان نے اپنی اس اونچی عمارت ٹوکیو اسکائی ٹری کو تیار کیا تھا۔
2014 - چین کے مغربی سنکیانگ خطے کے دارالحکومت ارومچی میں ایک دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 91 زخمی ہوئے۔
2015 - جمہوری آئرلینڈ عوامی ریفرنڈم میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بنا۔
2017 - مانچسٹر میں امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں ہوئے خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔
2019- اسرو نے ایک اور خلائی مشن میں کامیابی حاصل کی۔ اس دن اسرو نے زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ آر آئی ایس اے ٹی ۔ 2 بی کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرکے تاریخ رقم کی۔
یو این آئی