1740: مراٹھا حکمران پیشوا باجی راؤ اول کی موت ہوئی۔
1829: یورپی ملک ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے پریس کے نئے قوانین نافذ کیے۔
1847: جارج بی۔ ویشن امریکہ کی نیویارک عدالت میں جانے والے پہلے سیاہ فام شہری بنے۔
1910: انگلینڈ میں کلاڈ گراہم وائٹ نامی پائلٹ نے پہلی بار رات کے وقت پرواز بھری۔
1914: امریکہ میں ویسٹ ورجینیا کے ایسلز علاقے میں پیش آئے ایک کوئلہ کان حادثے میں 181 افرادمارے گئے۔
1932: انسانوں کے لیے زرد بخار کی ویکسین تیار کرنے کا اعلان ہوا ۔
1935: روس کے دارالحکومت ماسکو میں زیر زمین میٹرو ٹرین کا آغاز ہوا۔
1937: عراق کےتانا شاہ صدام حسین کی پیدائش۔ بحیثیت حکمران ان کی زندگی جتنی شاندار اور متاثرکن رہی ان کا آخری وقت اتنا ہی المناک اور تکلیف دہ تھا۔
1943: نیتا جی سبھاس چندر بوس جرمنی سے جاپان کے دورے کے دوران مڈغاسکر کے قریب ایک جرمن آبدوز سے جاپانی آبدوز پر سوار ہوئے۔
1945: اطالوی آمر بینیٹو مسولینی، ان کی معشوقہ کلارا پیٹاچی اور ساتھیوں کا قتل ہوا۔
1964: جاپان آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) میں شامل ہوا۔
1986: سوویت یونین نے حادثے کے دو دن بعد اعتراف کیا کہ 25 اپریل کو یوکرین کے شہر چرنوبل میں نیوکلیائی رساو ہوا ۔
1995: جنوبی کوریا میں میٹرو میں گیس دھماکے ہونے سے 103 افراد ہلاک ہوئے۔
1996: آسٹریلیائی بندوق بردار مارٹن برائنٹ نے تسمانیہ کے علاقے پورٹ آرتھر میں فائرنگ کر کے 35 افراد کو قتل کر دیا۔ اسے اسے ملک کی تاریخ میں فائرنگ کا بدترین واقعہ قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اسلحہ قوانین مزید سخت کر دیے گئے تھے۔
2001: امریکی تاجر ڈینس ٹیٹو پہلے خلائی سیاح بنے۔ انہوں نے چھ روزہ خلائی سفر کے لیے تقریباً دو کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی۔
2002: پاکستان کی سپریم کورٹ نے صدر پرویز مشرف کے ریفرنڈم کو قانونی قرار دیا گیا۔
2003: دنیا بھر میں ملازمین کی حفاظت اور صحت کا دن منایا گیا۔ اس دن کام کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔
2003: ایپل نے آئی ٹیونز اسٹور کی شروعات کی جس سے صارفین انٹرنیٹ سے براہ راست اپنے فون پر موسیقی ڈاؤن لوڈ کر سکتے تھے۔
2007:سری لنکا کو شکست دے کر آسٹریلیا چوتھی بار عالمی کرکٹ چیمپئن بنا۔
2008: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے پی ایس ایل وی ۔ سی ۔ 9 کے لانچ کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کی۔
(یو این آئی)