1561- اکبر نے مالوا کے دارالحکومت سارنگ پور پر حملہ کرکے باز بہادر کو شکست دی۔
1572 - ہالینڈ میں ہسپانوی فوج کے کمانڈر کے مظالم کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی۔
1736 - برطانوی موجد جیمز واٹ شمالی انگلینڈ کے شہر گرِنِک میں پیدا ہوئے۔
1795 - پولینڈ کی تقسیم ہوئی۔
1802 -ہائنرک ولہیم متھائس اولبرس نے اسٹرائیڈ کو دریافت کیا
06 18- واشنگٹن کالج (اب واشنگٹن اور جیفرسن کالج) کی بنیاد پنسلوانیا جنرل اسمبلی نے رکھی۔
1809 - میڈلین کی لڑائی میں اسپین کو فرانس نے شکست دی۔
1891 - پہلی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔
1922 - امریکی موجد بریڈلی اے فسکے نے مائیکرو فلم پڑھنے کے آلے کو پیٹنٹ کیا۔
1930 - ترکی کے کئی شہروں کے نام تبدیل کر دیے گئے۔ اس دن سے دارالحکومت 'انگورا' کا نام 'انقرہ' اور 'قسطنطنیہ' کا نام بدل کر 'استنبول' رکھ دیا گیا۔
1941- نیتا جی سبھاش چندر بوش، جو گھر میں نظر بند تھے، کولکتہ سے بھاگ کر برلن پہنچے۔
1949 - امریکی وزیر دفاع جیمز فارسٹل نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔
1959 - چین نے تبت کی حکومت کو تحلیل کر کے پنچن لامہ کو مقرر کیا۔
1962 - صدر ندیم القدسی شام میں فوجی بغاوت کے بعد ملک سے فرار ہو گئے۔
1965 - ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ نے سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لیے الاباما کے دارالحکومت منٹگمری میں 25,000 افراد کے ساتھ مارچ کیا۔
1972 - اس وقت کے سوویت روس نے ایٹمی تجربہ کیا۔
1999 - 115 سالوں میں پہلی بار۔ وینس ولیمز نے بہن سرینا کو شکست دے کر لپٹن کپ جیت لیا۔
2005 - سماٹرا جزیرے پر 8.7 شدت کے زلزلے نے انڈونیشیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ زلزلہ 1965 کے بعد چوتھا سب سے بڑا زلزلہ تھا۔ جس میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
2006 - امریکہ نے پاکستان کے پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا۔
2007 - امریکی سینیٹ نے عراق سے فوجیوں کے انخلاء کی منظوری دی۔
2011- بھارت میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مردم شماری کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 1706 ہو گئی جو کہ 2006 میں 1411 تھی۔
2013 - انٹرنیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہوا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔
2015- سائنا نہوال دنیا کی نمبر ایک خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئیں۔
2017- وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بہار میں مکمل امتناع کے نفاذ کے لیے جین شویتمبر تیراپنتھی مہاسبھا کی جانب سے انورات ایوارڈ سے نوازا گیا۔
(یو این آئی)