1917 - روس میں نئی انقلابی حکومت کی تشکیل اور روس ۔ جرمنی کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔
1943 - جاپانی ہوائی جہاز نے کولکاتہ پر بم گرایا۔
1946 - بھارت میں ہوم گارڈ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا۔
1950 - سکم بھارت کا تحفظاتی صوبہ بنا۔
1960 - افریقی ملک گھانا نے بیلجیئم کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
1971 - بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا۔
1974 - مالٹا جمہوری ملک بنا۔
1990 - متنازع مصنف سلمان رشدی دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے۔
1997 - بھگوان بودھ کی جائے پیدائش لمبنی، اٹلی میں پومپیلی اور ہمریولینیم مقام، پاکستان میں شیر شاہ سوری کا تعمیر کردہ روہتاس کا قلعہ اور بنگلہ دیش میں سندربن کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا۔
1998 - روس 2002 میں بھارتی بحریہ کو 'کرواک زمرے' کے کثیر مقصدی جنگی جہاز دینے پر رضامند ہوا۔
1999 - روس نے چیچنیا میں فوج کی عارضی تعیناتی کا اعلان کیا۔
1999 ۔ بھارت کی یکتا مکھی 'مس ورلڈ' کے خطاب سے نوازی گیئں۔
2000 - امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات میں جارج بش کے حق میں فیصلہ دیا۔
2001 - افغانستان میں حامد کرزئی کی قیادت میں عبوری حکومت کی تشکیل پر چاروں گروپ متفق ہوئے۔
2003 - چیچنیا میں ٹرین خودکش حملے میں 42 افراد ہلاک، 160 زخمی ہوئے۔
2007 - امریکہ میں لڑاکا طیارے ایف ۔ 16 اینٹی میزائل سسٹم سے لیس کیا گیا۔
2007 ۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایمرجنسی تک میڈیا پر پابندیوں کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست مسترد کی۔
یو این آئی