- 1710 - برطانوی فوجیوں نے پورٹ رائل پر قبضہ کر لیا۔
- 1757 - آسٹریا کی فوج نے جرمنی کے دارالحکومت برلن پر قبضہ کر لیا۔
- 1793 - فرانسیسی انقلاب کے بعد ملکہ میری اینٹونیٹ کو فوری شنوائی کے بعد موت کی سزا دے دی گئی۔
- 1834- ویسٹمنسٹر کا محل آگ سے تباہ ہوا۔
- 1841 - چرچ آف اسکاٹ لینڈ نے کنگسٹن ، اونٹاریو ، کینیڈا میں کوئینس کالج قائم کیا۔
- 1849 - ایویری کالج الیگینی، پنسلوانیا میں قائم کیا گیا تھا۔
- 1861 - وفاقی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی۔
- 1905 - لارڈ کرزن کی جانب سے بنگال کی پہلی تقسیم ہوئی۔
- 1923 - ڈزنی بردرس نے کارٹون اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔
- 1935 - میساچوسٹس ہینڈی کیپ ہارس ریس کا افتتاح ہوا۔
- 1939 - جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی علاقے پر پہلا حملہ کیا۔
- 1951 - پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپیڈی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
- 1959 - بوسٹن پیٹریاٹس اے ایف ایل امریکن فٹ بال کلب کی بنیاد رکھی گئی۔
- 1982 - سوویت یونین نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔
- 2005 - جنوبی تھائی لینڈ میں بغاوت کے دوران ایک بودھ مندر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بدھ بھکشو اور پانچ دیگر ہلاک ہوگئے۔
- 2006 - روسی اور امریکی سائنسدانوں نے ایٹمی نمبر 118 کے ساتھ ایک نئے کیمیائی عنصر کی دریافت کا انکشاف کیا جسے عارضی طور پر یونوکٹیم کہا جاتا ہے۔
- 2010 - عالمی یوم خوراک موقع پر اقوام متحدہ نے خوراک کی قلت کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کا مطالبہ کیا۔
- 2012 - نظام شمسی سے باہر ایک نیا سیارہ ’الفا سنچری بی بی‘ دریافت ہوا۔
- 2013 - جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس کے پاکسے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے کچھ دیر قبل لاؤ ایئرلائن کا طیارہ گرنے سے 49 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1952 -ہندوستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔
- 1984 - امریکی شہر کیلیفورنیا میں پندرہ دن کی بچی کو بن مانس کا دل لگایا گیا۔
- 1979 - سائنس دان ڈاکٹر عبد السلام کو نوبل انعام دیا گیا۔
- 1948- ممتاز اداکارہ اور بالی وڈ ڈریم گرل ہیما مالنی پیدا ہوئیں۔
- 1942 - خلیج بنگال میں شدید طوفان آیا جس سے کلکتہ کے شمال میں تقریباً چالیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
- 1926 - محمد نادر خان نے افغانستان میں انقلابی مہم شروع کی جس میں ایک ہزار دوسوافراد ہلاک ہوئے۔
- 1978 - پولش کارڈینال کارول وجتیلا کو ژاں پال دوئم منتخب کیا گیا جنہوں نے ذمے داری ستائیس سال تک نبھائی۔ژاں پال دوئم چار سو پچپن سالہ ویٹیکن تاریخ کے پہلے غیر ملکی پاپائے روم تھے۔
- 1995- گیری کاسپروف نے ایک ماہ تک جاری شطرنج کے مقابلے میں وشواناتھن آنند کو شکست دی ۔
- 2002 - امریکی صدر جارج بش نے گیارہ ستمبر کے بعد صدام حکومت کی طرف سے القائدہ کی مدد کرنےکے بہانے امریکی کانگریس سے عراق کے خلاف جنگ کرنے کا بل منظور کروا لیا۔
یو این آئی