- 1906۔ معروف ناول نگار آر کے نارائن کی پیدائش ہوئی۔
- 1910۔ وارانی مین مدن موہن مالویہ کی صدارت میں پہلی آل انڈیا ہندی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
- 1942۔ سوویت یونین نے آسٹریلیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی شروعات کی۔
- 1954۔ ہندستانی فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا کی پیدائش۔
- 1964۔ ٹوکیو میں ہوئے اولمپک کھیلوں کو پہلی مرتبہ دوردرشن پر نشر کیا گیا۔
- 1970۔ فجی نے آزادی حاصل کی۔
- 1971۔ امریکہ کے ایریزونا کے لیک ہواسو شہر میں لندن برج دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ اسے برطانیہ سے خرید نے بعد توڑکر امریکہ لایا گیا تھا۔
- 1986۔ سین سلواڈور میں 7.5 کی شدت کا زلزلہ آنے سے 1500 لوگوں کی موت ہوگئی۔
- 1990۔ امریکہ کا 67 واں انسانی خلائی مشن ڈسکوری 11 خلا سے واپس آیا۔
- 2005۔ انجیلا مورکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنیں۔
- 2011۔ پدم بھوشن یافتہ غزلوں کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کا ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال ہوا۔
یو این آئی