- 1881۔ امریکہ میں پہلی بار ٹینس چیمپئن شپ کھیلی گئی۔
- 1900۔ برطانوی فوج نے جوہانسبرگ پر حملہ کیا۔
- 1907۔ برطانہہ اور روس نے افغانستان، فارس اور تبت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔
- 1920۔ امریکہ میں پہلی مرتبہ ڈیٹرائٹ میں ریڈیو پر پہلی بار خبروں کی اشاعت شروع ہوئی۔
- 1947۔ ہنگری مںئ کموہنسٹ پارٹی منتخب ہوئی۔
- 1955۔ پہلے سولر سسٹم والے آٹو موبائل کی شکاگو مں نمائش ہوئی۔
- 1956۔ ہندستان کے اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد نے ریاست نو تشکیل بل کو منظوری دی۔
- 1959۔ امریکی بیس بال کھلاڑی سینڈی کوفیکس نے ایک نیشنل لیگ ریکارڈ قائم کیا۔
- 1962۔ کیریبائی ملک ٹوبیگو اور ترینداد برطانیہ سے آزاد ہوئے۔
- 1964۔ کیلی فورنیا امریکی کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ بنا۔
- 1968۔ ہندستان میں ٹور اسٹیج راونڈنگ راکٹ روہنی ۔ایم ایس وی -1 کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
- 1968۔ ایران میں 78 شدت والے زلزلے میں تقریباً 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے اور 60 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
- 1978۔ سری لنکا میں آئین نافذ ہوا۔
- 1982۔ روس نے زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔
- 1983۔ ہندستان کے انسیٹ ۔1 بی کا امریکی خلائی گاڑی چیلنجرکیذریعے خلاء میں بھیجا گیا۔
- 1991ا۔زبکستان اور کرغزستان نے سوویت یونین سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
- 1993۔ روس نے لتھوانیا سے اپنی آخری ٹکڑی کو واپس بلایا۔
- 1998 ۔شمالی کوریا نے جاپان پر بیلسٹک میزائل داغا۔
- 2005 ۔عراق کی راجدھانی بغداد کے ال ایامہ پل پر ہوئی بھگڈر میں1199 افراد مارے گئے۔
یو این آئی