ETV Bharat / bharat

Today in History تاریخ میں آج کا دن - عالمی تاریخ میں آج کا دن

ہندوستان میں 9 جولائی کے اہم واقعات میں جنگلی جانوروں سے متعلق بورڈ نے شیر کو بھارت کا قومی جانور قرار دیا جبکہ اسی دن عالمی تاریخ میں جنوبی افریقی ملک ارجنٹینا نے اسپین سے آزادی کا اعلا ن کیا۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 7:31 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 9 جولائی کے کچھ اہم واقعات حسب ذیل ہیں :

1401۔ منگول انقلابی تیمور لنگ نے بغداد کو لوٹا۔

1533۔مذہبی مبلغ، ویشنو سنت اور سماجی مصلح چیتنیہ دیو کا 47 برس کی عمر میں جگن ناتھ پوری میں انتقال ہوا۔

1686۔ جرمنی، سویڈن اور اسپین نے فرانس کے خلاف اتحاد قائم کیا۔

1816۔ جنوبی افریقی ملک ارجنٹینا نے اسپین سے آزادی کا اعلا ن کیا۔

1875۔ ملک کے پہلے اسٹاک ایکسچنج، بامبے اسٹاک ایکسچنج قائم کیا گیا۔

1877۔ پہلی بار ومبلڈن ٹینس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

1900۔ آسٹریلیا میں آئین نافذ ہوا۔

1925۔ ہندی فلموں کے معروف اداکار ، فلمساز اور ہدایت کاری گرو دت کا جنم ہوا۔

1926۔چیانگ کائی شیک چین میں قومی انقلابی تنظیم کے سپریم کمانڈر بنائے گئے۔

1926۔ پرتگال میں جنرل سنیل ڈی کودینس کی قیادت میں حکومت کا تختہ الٹا کیاگیا۔

1940۔دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کی شاہی فضائیہ نے جرمنی پر بمباری کی۔

1944۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے ہندوستان کی آزادی کے لئے آزاد ہند فوج کی قیادت کرنا تسلیم کیا۔

1951۔ پہلے پنچ سالہ منصوبے (56۔1951) کی اشاعت ہوئی۔

1969۔ جنگلی جانوروں سے متعلق بورڈ نے شیر کو ہندوستان کا قومی جانور قرار دیا۔

1972۔ سوویت یونین نے زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1991۔جنوبی افریقہ کو پھر سے اولمپک میں شامل کیا گیا۔

1997۔ ایوانڈر ہولی فیلڈ کا کان کاٹنے کی وجہ سے مکہ باز مائک ٹائسن پر پابندی عائد کی گئی۔

2002۔ ایتھوپیا کی راجدھانی عدیس ابابا میں افریقی یونین کا قیام عمل میں آیا، جنوبی افریقہ کے صدر تھابو مبیکی پہلے صدر بنے۔

2006۔ سائبیریا کے ارکتسرک ہوائی اڈے کے رنوے پرایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں کم از کم 122 افراد مارے گئے۔

2011۔ سوڈان سے الگ ہوکر جنوبی سوڈان نیا ملک بنا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.