ETV Bharat / bharat

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 12:40 PM IST

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ
ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔

کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے کارکن کو شدید طور پر زخمی کرنے کے بعد ا کی آنکھ نکال کر لے گئے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ 'بی جے پی کے حامیوں نے علاقے میں فائرنگ کی اور بموں سے حملہ کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.