ETV Bharat / bharat

Surat ki Tiranga Yatra: سورت کی ترنگا یاترا میں ایک طرح سے چھوٹا ہندوستان نظر آرہا ہے: مودی

ہندوستان کا شاید ہی کوئی کونا ایسا ہو گا جس کے لوگ سورت میں نہ بستے ہوں اور آج ایک طرح سے پورا ہندوستان سورت کی سرزمین پر ترنگا یاترا میں شامل ہوا ہے۔ اب سے کچھ ہی دن بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ ہم سب اس تاریخی یوم آزادی کی بھرپور تیاری بھی کر رہے ہیں۔ PM Modi About Surat

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 9:59 AM IST

سورت کی ترنگا یاترا میں ایک طرح سے چھوٹا ہندوستان نظرآرہا ہے: مودی

سورت: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے بدھ کو کہا کہ گجرات کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جہاں جوش و خروش نہ ہو۔ سورت نے تو اس میں چار چاند لگا دیے ہیں۔ آج پورے ملک کی توجہ سورت پر ہے۔ سورت کی ترنگا یاترا سے ایک طرح سے چھوٹے ہندوستان کو دیکھا جا رہا ہے۔ Har Ghar Tiranga Abhiyan. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا شاید ہی کوئی کونا ایسا ہو گا جس کے لوگ سورت میں نہ بستے ہوں PM Modi About Surat اور آج ایک طرح سے پورا ہندوستان سورت کی سرزمین پر ترنگا یاترا میں شامل ہوا ہے۔ Tiranga Yatra in Surat looks like a Small India Modi

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا کہ اب سے کچھ ہی دن بعد ملک اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔ ہم سب اس تاریخی یوم آزادی کی بھرپور تیاری بھی کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے کونے کونے میں ترنگا ہی ترنگا چھایا ہوا ہے۔ اور گجرات کا ہر گوشہ جوش و خروش سے بھرا ہوا ہے اور سورت نے تو اس میں چار چاند لگادیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کی توجہ سورت پر ہے۔ سورت کی ترنگا یاترا میں ایک طرح سے منی انڈیا نظر آرہا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ سماج کا ہر طبقہ شامل ہے۔ ترنگے میں جوڑنے کی طاقت ہے، یہ آج سورت میں ہم دیکھ رہے ہیں۔ سورت نے اپنی تجارت اور کاروبار، اپنی صنعتوں کی وجہ سے دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سورت میں آج ہونے والی ترنگا یاترا پوری دنیا میں بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔ آپ نے ترنگا یاترا میں مادر وطن کی جھانکی کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافت اور شناخت سے متعلق جھانکیوں کو بھی شامل کیا ہے۔ خاص طور پر بیٹیوں کی طرف سے دکھائی گئی بہادری اور نوجوانوں کی شرکت واقعی حیرت انگیز ہے۔ سورت کے لوگوں نے ترنگا یاترا میں ہماری آزادی کی جدوجہد کے جذبے کو زندہ کیا ہے۔ کوئی کپڑے بیچنے والا ہے، کوئی دکاندار ہے، کوئی کرگھے کا کاریگر ہے، کوئی درزی یا کڑھائی کا کاریگر ہے، کوئی نقل و حمل سے وابستہ ہے، کوئی ہیروں اور جواہرات سے وابستہ ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ سورت کی پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری، سورت کے لوگوں نے اس تقریب کو بہت شاندار بنادیا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم Har Ghar Tiranga Abhiyan میں اس عوامی شرکت اور اس خصوصی ترنگا یاترا کے لیے میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میں خاص طور پر، سانور پرساد بودھیا جی اور 'ساکیت - سیوا ہی لکشیا' گروپ سے وابستہ تمام رضاکاروں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے یہ پہل شروع کی۔ پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل جی کی حمایت اس اقدام کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ Every Home Tricolor Campaign

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم خود ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملک کی کھادی اور ہماری خود انحصاری کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورت نے ہمیشہ اس میدان میں خود کفیل بھارت کی بنیاد تیار کی ہے۔ سورت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ہندوستان کی صنعت کی روح، ہندوستان کی مہارت اور ہندوستان کی خوشحالی کی نمائندگی کی ہے۔ اس لیے یہ ترنگا یاترا اپنے اندر وہ فخر اور ترغیب بھی رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ میں شاندار شراکت کا اپنا سنہری باب لکھا ہے۔ گجرات نے باپو کی شکل میں جدوجہد آزادی کی قیادت کی۔ گجرات نے مردآہن سردار پٹیل جی جیسے ہیرو دیے جنہوں نے آزادی کے بعد ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی بنیاد رکھی۔ بارڈولی تحریک اور دانڈی یاترا سے نکلنے والے پیغام نے پورے ملک کو متحد کر دیا۔ گجرات کے اس شاندار ماضی کا ایک لازمی حصہ ہمارا سورت ہے اور اس کی وراثت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.